شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ فروری2021ء کے پہلے پیر شریف کو ناروے (Norway)کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!34 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 10 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 3 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفلِ مدینہ بھی منایا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ بسم اللہ شریف کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش1ہزار100 اسلامی بہنوں نے رسالہ بسم اللہ شریف کی برکتیں“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر نیویارک (New York)میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”مطالعہ کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو علمِ دین کی فضیلت بتاتے ہوئے روزانہ 12 منٹ دینی کتب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ہفتے رسالہ پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، نیو جرسی،بینسن ایوینیو(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, New Jersey, ,Bensonhurst Avenue) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 127 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا حسن اخلاق“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حسنِ اخلاق اپنانے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”خاموشی کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قفلِ مدینہ لگانے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں کیلگری(Calgary)، برمپٹن( Brampton) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 29 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سخاوت“ کے موضوع پر بیانات کئےا ور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا نیز نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں مانٹریال (Montreal)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کینیڈا نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مقامی زبان میں ہفتہ وار اجتماع منعقدکرنے، مقامی زبان میں مبلغات اور معلمات کی تربیت کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز دیگر ڈویژن میں دینی کاموں کا آغاز کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں مانٹریال(Montreal)، تھورن کلف (Thorncliffe) میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”بُرے خاتمے کے اسباب “ اور ” اذان کی فضیلت “ کے موضوعات پر بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ فروری2021ء کی پہلی پیر شریف کو ڈنمارک (Denmark)میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!34 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور3 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں روٹرڈیم( Rotterdam )،دین ہاگ (Den Haag )اور ایمسٹرڈیم (Amsterdam )کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر ڈویژن میں آٹھ دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور بہتر کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز مقامی زبان میں معلمات اور مبلغات کی تربیت کرکے مقامی زبان میں ہفتہ وار اجتماع مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 فروری  2021ء کو اٹلی( Itlay) کی ڈویژن میلان (Milan) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے ماہِ رمضان سمجھائے سالانہ ڈونیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اہداف بھی د ئیے۔