اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کے دوسرے ہفتےاسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس (Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet) اور کورنییا (Cornellá) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش239 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو جھگڑے کے آفات اور
صلح کے فوائد پر اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو غصہ آجانے پر صبر کرنے کے
فضائل بیان کرتے ہوئے رجب المرجب کے روزوں کے دینی و دنیاوی فوائد بیان کئے نیز نفلی روزوے رکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔