
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین ریجن
کے ملک اٹلی(Italy) میں
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہو اجس
میں کابینہ شعبہ ذمہ داران، ڈویژن نگران
اور روم( Rom) ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے ماہ رمضان پر کلام کرتے ہوئے ڈونیشن
جمع کروانے کےمعاون نکات سمجھائے نیز
زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف بھی دئیے۔ دعوت اسلامی کے مدنی مقصد کے تحت اٹلی (Itlay )میں مقامی زبان میں اجتماع کروانے، اردو زبان پہ عبور نہ
رکھنے والی اسلامی بہنوں میں اٹالین زبان میں ہفتہ وار رسالہ سینڈ کرنے اور اٹالین
اور اردو کلاسز کے کورسز شروع کروانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) میں کابینہ سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا (Barcelona) اور میڈرڈ (Madrid)ڈویژن کی ذیلی تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہِ رمضان کے نکات
بیان کرتے ہوئے رمضان المبارک میں اسلامی بہنوں کو خوب ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب
دلائی اور اپنے علاقوں میں مزید دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق اہم نکات پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
ِاہتمام 08 فروری 2021ء کواسپین (Spain)کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقےآرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے
روحانی علاج کا بستہ لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے 88 تعویذاتِ عطاریہ
دیئے گئے جبکہ26 اسلامی بہنوں کی کاٹ بھی کی گئی نیز اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں
شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی
گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کے پہلے ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma) ،بیسوس (Besós)، گوتیکو (Gotico) اور کورنییا (Cornellá) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش
231 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” حضرت صدیق ِاکبر رضی اللہ عنہ کا حُسن ِاخلاق“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔

شیخ ِطریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یومِ قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ فروری2021ء کی پہلی پیر شریف کو اسپین (Spain) کی ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) میں یوم قفل منایا
گیا جس میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ!152 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 40 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی جبکہ 03 اسلامی بہنوں نے ایامِ
قفل مدینہ منانے کی بھی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری 2021ء کے
پہلے ہفتے ہالینڈ( Holland )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
مکتبہ المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن
نے ”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو جھگڑے سے بچنے کا ذہن دیا
اور صلح کرنے اور معاف کرنے کے بارے میں قراٰن و حدیث کی روشنی میں مدنی پھول پیش
کئے۔

اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی
کام ”گھر درس“ بھی ہے ۔گھر درس دینے والے/والیوں کے لئے امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ فرماتے
ہیں کہ "یا
اللہ مجھے اور جو جو گھر درس دیتے ہیں یا دیتی ہیں
ان سب کو بلکہ ہم سب کو اپنے پیارے حبیب ﷺکے پڑوس میں جنت الفردوس میں جگہ عطا
فرما۔ اے اللہ جو رہتی دنیا تک دعوت اسلامی سے وابستہ رہتے
ہوئے گھر درس کی ترکیب کرتا رہے گا ان سب کے حق میں بھی میری یہ ٹوٹی پھوٹی دعا
قبول کر لے۔"
چنانچہ اسی سلسلے میں جنوری2021ءمیں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے مختلف علاقوں کی کم و بیش153 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے/سننے
کی سعادت حاصل کی جن میں 35اسلامی بہنوں نےگھر درس دینے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام08 فروری2021ء کو یوکے
کے شہر ایسٹ ہام (East Ham) میں
اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے لندن ریجن
کے علاقوں والتھم سٹو اور ہنسلومیں کفن دفن
اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیرِ
اہتمام 02 تا09فروری 2021ء تک یوکے لندن ریجن
کے علاقوں والتھم سٹو (Walthamstow) اور ہنسلو(Hounslow)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نےغسل و کفن کا طریقہ،مستعمل
پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیانات کیےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کے غسل وکفن دینے کی تربیت
حاصل کرنے کا ذہن دیا تا کہ ضرورت کے وقت اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شرعی اصولوں کے
مطابق میت کو غسل وکفن دے سکیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام15 فروری2021ء سےیوکے کے مانچسٹر( Manchester) میں
انگلش زبان میں ”اسلام کی بنیادی باتیں(Basics of Islam) کورس“ شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کورس کی مدّت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ 15
منٹ ہوگا۔اس کورس میں اسلامی عقائد و مسائل سکھائے جائیں گے۔
اس آن لائن
کورس میں ایڈمیشن کےلئے نیچے دئیے گئے ای میل
ایڈریس پر رابطہ فرمائیں:

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 3 تا 7 فروری 2021ء تک یوکے آئرلینڈ(Ireland)ریجن میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”شانِ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابۂ
کرام سے عقیدت و محبت کا ذہن دیا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

گزشتہ ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد6889 رہی۔
روزانہ گھر
درس دینے والوں کی تعداد60403 رہی۔
روزانہ امیراہل
سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد77511 رہی۔
تعداد
مدرستہ المدینہ بالغات 3473 رہی۔
مدرستہ
المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد39345 رہی۔
تعداد ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع 8428 رہی۔
شرکاء اجتماع کی تعداد 247873 رہی۔
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی
تعداد ) 18984 رہی۔
تعداد ماہانہ مدنی حلقہ648 رہی۔
ماہانہ تربیتی حلقے تعداد شرکاء 18073 رہی۔
وصول ہونے
والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد رہی۔