دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ہالینڈ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam)، دین ہاگ (Den Haag ) اور ایمسٹرڈیم(Amsterdam) کی 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”توبہ کرنے والوں کے واقعات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کے توبہ کرنے کے واقعات ، خوف خدا ، میوزک سننے کے عذابات اور اس کی تباہ کاریوں کے بارے میں بتایا نیز اجتماع میں شرکت اسلامی بہنوں کو اپنے گناہوں سے توبہ کرنے، اپنے دل میں خوف خدا بڑھانے اور آخرت کی تیاری کے لئےرسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا