11 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز اور بلیک کنٹری(East
Midlands, West Midlands and Black Country) کابینہ میں آن لائن سنتوں بھرے
اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 739 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”شانِ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو صحابہ کرام سے عقیدت و محبت کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔