دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک آسٹریا (Austria) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ” حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا اخلاق “ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عمدہ اخلاق اور اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان کئے نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا( Austria) کے شہرویانا(Vienna ) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے ذریعے اہتمام گزشتہ دنوں موریشس کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران اور دیگر جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مجلس رابطہ اور ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں سے اذدیادِ حب کے اہم نکات پر مدنی مشورہ لیا اور ہدف بھی دیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

314اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

542اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

639اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار522 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

958 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

673 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے مانچسٹر(Manchester)ریجن لنکشائر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و مشاورت اور ذیلی حلقہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہِ رمضان کے نکات سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو بڑھ چڑھ کر دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےلئے ڈونیشنز پر کوششیں کرنے اور نکات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن (London) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہِ رمضان کے نکات بیان بتائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف بھی مقرر کئے ۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت، کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہِ رمضان کے نکات سمجھائے ،اسلامی بہنوں کو بڑھ چڑھ کر ڈونیشنز کےلئے کوششیں کرنے اور نکات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو آگے لے کر چلنے کا ذہن دیا ۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن سلاؤ(Slough) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان المبارک کے نکات بیان کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ (Scotland)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورطریقۂ تدریس اور شعبہ میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن (London)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور”کوشش کامیابی کی کنجی ہے“ کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کارکردگی مزید بہتربنانے، مدارس کو جدول کے مطابق چلانے نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام یوکے برمنگھم(Birmingham) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ وڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے،خاص طور پر عاملات نیک اعمال بڑھانے کے لئے خصوصی توجہ دینے اور اس کے لئے خصوصی اجتماعات برائے اصلاح اعمال منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے علاقے وارنگٹن (Warrington)میں کورس بنام”جنت و دوزخ کیاہیں؟“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، کن اعمال سے جنت ملتی ہے اور کن اعمال سے بندہ جہنم میں جاتا ہے، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟ وغیرہ نیز اس کے ساتھ قیامت کی نشانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔