دعوت اسلامی کےزیراہتمام24 مارچ2021ء کو  آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”معاف کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں معاف کرنے کے فصائل کے بارے میں نکات پیش کئے ۔

بعد میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے شب برات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اللہ پاک کی رضا پانے کےلئے درگزر سے کام لینے اور معاف کر دینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 23 مارچ 2021ء کو آسٹریا (Austria) کے شہرویانا(Vienna) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” معاف کرنے کے فضائل “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں معاف کرنے کی فضیلت اور بزرگان دین کے واقعات و حکایات بتائیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، دینی کاموں میں حصہ لینے اور اپنے صدقات و زکوۃ دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا (Canada)کے شہر مسی ساگا (Mississauga)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”عمل سے ارادہ حاصل کیجئے“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بُری عادتیں چھوڑنے، اچھے عمل کرنے نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا (Canada)کے شہر برامپٹن(Brampton) کے ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”ظالموں کا انجام“ اور اللہ پاک کی رضا “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ پاک کی رضا پانے کےلئے درگزر سے کام لینے اور معاف کر دینے کی ترغیب دلائی نیز ظلم اور تکبر سے بچنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے3 مختلف شہروں مانٹریال، تھورن کلف، کیلگری(Montreal, Calgary, Thorncliffe) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 63 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مرنے سے پہلےموت کی تیاری کرنے، گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مارچ 2021ء کے تیسرے ہفتے ہالینڈ (Holland) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ(Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم (Amserdam) کی 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ظلم کاانجام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو

صلہ رحمی اور درگزر کرنے کےمتعلق اہم نکات پیش کیے نیز اپنے اپنے رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ(Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم (Amserdam) کی 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”بغض و کینہ کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بغض و کینہ کے دنیوی اور اُخروی نقصانات اور اس سے بچنے کے بارے میں اہم نکات پیش کئے نیز رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام22 مارچ2021ء کو   اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا اسٹال لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے47تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ 07مختلف اوراد بھی بتائے گئے۔

نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین( Spain) میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں بارسلونا، بادالونااور میڈرڈکی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاحِ اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے مونتقادہ (Montcada) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء  کے تیسرے ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona)اوربادالونا (Badalona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma) بیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور گوتیکو (Gotico) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 276 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نے ”ظلم کا انجام اورمعاف کرنے کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔