دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مانٹریال میں  مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”شعبان کے فضائل “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نفلی روزہ رکھنے اور نمازوں کی پابندی کی ترغیب دلائی ۔