دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15تا 19 اپریل2021ءتک آئر لینڈ (Ireland)ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”خاتون جنترضی اللہ عنہاکی شان عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام14 تا 19  اپریل2021ء تک یوکے لندن (London)ریجن کی تمام کابینہ وڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 558اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”خاتون جنترضی اللہ عنہاکی شان عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے برمنگھم(Birmingham) ریجن میں 34 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں 11 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش328 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام یوکے لندن(London) ریجن میں 14مقامات پر”فیضان ذوق قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جن میں اسلامی بہنوں کے لئے رمضان المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں بھر پور طریقے سے گزارنے کے لئے قلیل مدت میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل کرنے کا سنہری موقع مل رہا ہے۔ یہ کورس 20دن پر مشتمل ہے اور اس کا دورانیہ 1گھنٹہ 30منٹ ہے۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارہ کی تلاوت قراٰن پاک سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے اذکار ودعا وغیرہ سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے2 مختلف مقامات سلاؤ اور ووکنگ( Slough and Woking )میں اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


  دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ تعلیم و رابطہ کے زیر اہتمام ممبئی سینٹرل زون گونڈی کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی اور ڈونیشن جمع کرنے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 

اسلامی بہنوں  کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں ممبئی ریجن کے ویسٹرن زون پالگھر کابینہ کےبویسر،دھانوں میں اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریباً61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے آخرت کی تیاری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے نیک اعمال رسالےکے مطابق زندگی گزارنے،مدنی چینل دیکھنے نمازوں کی پابندی کرنے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن چنائی زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون سطح تک کی مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے مدرسات کودعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےڈویژن سطح تک کی مدرسات کی تقرر ی مکمل کی اور زیادہ سے زیادہ مدرسۃالمدینہ بالغات کا درجہ لگانے کی ترغیب دلائی اور رمضان میں ذوق ِتلاوت کورس میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں   عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز عالمی سطح ،پاک سطح ،ناظمہ اعلیٰ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینے، مدنی مذاکرہ سننے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوت ِاسلامی کے زیرے اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک دارالسلام اور کینیا میں  فیضان ِذوق قرآن کورس کا سلسلہ جاری ہےجن میں تقریباً 66 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو تقریباً 20 دن تک ڈیڑھ پارے کی تلاوت سنائی جائیگی اور قراٰن پاک مکمل کیا جائیگا اور مبلغات اسلامی بہنوں نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تلاوت قراٰن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ قرآنی واقعات سنانے کاسلسلہ بھی جاری کئے ہوئے اور ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو سورتوں کا تعارف بھی پیش کرتی ہیں اور مختلف دعائیں بھی سکھاتی ہے ۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, Sunnah-inspiring Ijtima’at were conducted in West Midlands and Black Country Kabinahs (Birmingham Region, UK) in the last week via Skype. 951 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans and gave the attendees (Islamic sisters) the crucial points on the blessing, importance and worship of Ramadan. Moreover, she provided them the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and motivated them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ and take part in the religious activities.