دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پير حیدرآباد کابینہ ڈویژن عثمان شاه کے علاقے لياقت کالونی میں محفلِ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار رسائل پڑھنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ميں آنے کى دعوت دی۔ اس کے علاوہ آخر میں اسلامی بہنوں کو ٹيلى تھون کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے کچھ يونٹ بھی جمع کروائے اور مزید جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے  تحت 14 نومبر 2021ء بروز اتوار حیدرآباد ریجن کشمور کابینہ گڈو ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کشمور زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔ اس کے بعد کشمور کابینہ ڈویژن کشمور میں شخصیت خاتون سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے اپنے گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی اس کے بعد ایک گورمنٹ اسکول ٹیچر کہ گھر محفل نعت منعقد ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے  تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن پريٹ آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول کے بارے ميں سمجھايا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعدادبڑھانے کے متعلق نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے فرض علوم سیکھنے کے بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور فرض علوم کتاب پڑھنے کا بھی ذہن دیا نیز اپنی نماز اور قراٰ ن پاک کو درست پڑھنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں اور غوثِ اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی منقبت بھی پڑھی گئی۔


٭دعوت اسلامی کے تحت   15 نومبر 2021ء بروز پیر پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ فیضان ِ مرشد کا مدنی مشورہ لیا ۔ اس میں پاکستان سطح فیضانِ مرشد ذمہ دار، کراچی ریجن نگران ، کراچی ریجن ساؤتھ 1کی زون نگران ، گلشن اقبال کابینہ نگران ، شعبہ فیضان مرشد کی رکنِ کراچی ریجن اور رکنِ زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت 16 نومبر 2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ٹیلی تھون کےحوالے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو جلد از جلد مالیات میں یونٹس جمع کروانے اور سابقہ سال کی Recovery کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 17 نومبر 2021ء بروز بدھ راولپنڈی کینٹ کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز فاطمہ الزہرہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ ولیوں کے سردار ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کی ترغیب اور ٹیلی تھون کا ذہن دیا۔

٭ علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے تحت 18 نومبر 2021ء بروز جمعرات کراچی ریجن اور ملتان ریجن کی زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ٹیلی تھون کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےسابقہ دینی کام کا فالو اپ کیا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 نومبر2021ء  کو فیضان صحابیات میں عرس غو ث پاک رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کے بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطارسلمھا لغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے اظہار خیال کیا۔ مزید اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اس حوالے سے چند مدنی پھول پیش کئے ۔ آخر میں صاحبزادیِ عطارسلمھا لغفار نے دعا فرمائی ۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت17 نومبر 2021ء کو فیضان ِ مدینہ کابینہ علاقہ پیر کالونی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی  کے تحت 13 نومبر 2021ء کو پنجاب کالونی میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کا عزت و مرتبے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے سے متعلق مدنی پھول بتائے ۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے

اجتما ع میں شرکت کرنے اور ذمہ داریاں لینے کا ذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 13نومبر 2021ء  بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ میں ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں 40 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ایصالِ ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنے مرحومین کے ایصال ثوب کے لئے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے لئے بھی نیتیں کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات رنچھوڑلائن  کابینہ کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’غوث پاک علیہ رحمہ کے حالات زندگی اور آپ کا تقویٰ ،عبادت اور اولیاء اللہ کی نمازوں سے محبت ‘‘کے متعلق بیان کیا۔ دورانے بیان اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں داخلہ لینےکا ذہن دیا۔ مزید انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو جڑانوالہ کابینہ ڈویژن جڑانوالہ میں دینی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار  اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں درود پاک پڑھنے کی ترغیبی دلائی اور اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون کے لئے ذہن دیا گیا۔ مزید عوام اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کروائی ۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کومیانوالی زون، اطراف حافظ والا کابینہ ڈویژن دوآبہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران اور کثیر تعداد میں عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر کچھ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی اور کچھ اسلامی بہنوں نے بعد میں ٹیلی تھون کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے  زیر اہتمام 14 نومبر 2021ء کو میانوالی زون، اطراف نمل کابینہ کا فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں جامعۃ المدینہ کی معلمات کو مدنی خبروں کو بنانے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے۔ اس کے بعد کابینہ سطح پر شب و روز کی ذمہ دار کا تقرر کیا اوران کو شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کا انداز سمجھایا نیزہر ہر ذمہ دار کو بروقت دینی کاموں کی خبریں بڑھانے کی ترغیب دلائی۔