پچھلے دنوں’’یومِ دعوتِ اسلامی‘‘ کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔ اس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر اجتماعات کن کن شعبہ جات میں ہوں گے؟ اور کون کون سے شعبہ جات کے تاثرات جمع کرکے دیں گے،اس سے متعلق بات چیت کی۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ آڈیو لنگ عنقریب ہونے والے نگران شورٰی کے مشورے کی تیاری اس پر باہمی مشاورت سے طے ہونے والے نکات بتائے۔

اس موقع پر شعبہ جات کی کمی بیشی پر غور و فکر کیا گیا اور نئے ملکوں میں کام شروع ہوا اس پر بات کی گئی نیز مختلف زبانوں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات، کورسز اور مدرسۃ المدینہ بالغات لگ رہے ہیں اس پر نظر ثانی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے  دنوں عالمی مجلس مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کے 8 دینی کام کی کارکردگی سمیت تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ اور تقابل کیا۔

اس کے بعدنظام میں بہتری لانے کے لئے غور و فکر کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


  پاکستان کے شہر راولپنڈی سے 23 جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی کی ڈویژن ٹو ویسٹ ڈسٹرکٹ اور ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے بذریعہ آن لائن مدنی مشورے منعقد ہوئیں جن میں ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول بیان کر کے 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ بعدازاں ماہانہ کارکردگی کا تقابل، سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اسلامی بہنوں کو تقرریوں کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جولائی      2022 ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کراچی سٹی ایسٹ ڈسٹرکٹ کی ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے نگران اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بیان کر کے ماتحت ذمہ داران کی تربیت کا ذہن دیا۔ ماہانہ کارکردگی کا تقابل ، سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تقرریوں کے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ  دنوں نے نگران پاکستان، پاکستان کی صوبہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سفر ی جدول سے متعلق کلام ہوا نیز سفر ی جدول بنانے والی اسلامی بہن کو Receive کرنے سے متعلق نکات طے ہوئےاور دیگر مدنی پھولوں پر تبادلہ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت21جولائی     2022 ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کراچی سٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کی ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں تربیت کے مدنی پھول بیان کرکے ذمہ داران کی تربیت کی نیز ان کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس کے علاوہ کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور اسے وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ مزید سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ بھی لیا ۔ 


18 جولائی  2022ء کو صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفاراور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دھوراجی کالونی میں ٹاؤن مشاورت اسلامی بہن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہیں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور ایصالِ ثواب کا ذہن دیا ۔

٭دوسری طرف صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کے بچوں کے ابو کے انتقال پر عزیز آباد میں ان کے گھر جاکر تعزیت بھی کی۔


(1)دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے علاقہ Pib میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت سے متعلق مدنی پھول پیش کرتے ہوئے شرکت کا ذہن دیا اور نیتیں کروائیں۔

(2) دوسری طرف 20 جولائی 2022ء بروز بدھ ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقہ ماڈل کالونی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں ’’حقوق العباد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کے مطالعہ کرنے اور رسالہ نیک اعمال کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت  17 جولائی 2022ء بروز اتوار خیبر پختونخواہ کی ڈویژن ہزارہ کے شہر ہری پور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’علمِ دین کے فضائل‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کر کے بچوں کی تربیت کرنے ان کو دارالمدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشنز کروانے کا ذہن دیا نیز اپنے علاقے میں اجتماع شروع کرنے اور محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی بھی ترغیب دلائی اس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  16جولائی 2022 بروز ہفتہ خیبر پختونخواہ کی ڈویژن مالاکنڈ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی و نگران پاکستان اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کا تعارف بیان کر کے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے اور اپنے یہاں ہونے والے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح 17جولائی 2022 ء بروز اتوار پاکستان کے شہر ہزارہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ دار ، ضلع نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بیان کئے اور ان کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔مزید کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے ، وقت پر جمع کروانے، ماہانہ کارکردگی وقت پر درست دینے نیزطے شدہ مدنی مشورے لینے اور ان میں شرکت کرنے مزید تمام اجتماعات میں 4 رکنی مجلس مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  15جولائی 2022 ء بروز جمعہ ضلع ٹوپی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’شکر کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

٭علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کےتحت 16جولائی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر مالاکنڈ میں نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مالاکنڈ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز معلمات و مبلغات بڑھا کر نیو اجتماعات شروع کروانے کے اہداف دیئے۔