پی آئی
بی فیضانِ صحابیات میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی کی جانب سے 18 اگست
2022ء کو پی آئی بی فیضانِ صحابیات میں سیکھنے سکھانے
کے ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’مبلغات
کی تربیت‘‘ کے موضوع سے متعلق مدنی
پھول بتائے اور اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ بعدازاں صاحبزادیِ
عطار سلمھاالغفار
نے
دعا کروائی۔
یو سی
ناظم آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار کی شرکت
17
اگست 2022ء بروز بدھ یو سی ناظم آباد کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار و
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا
جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی۔
آخر میں ملاقات کرتے ہوئےانفرادی کوشش فرمائی۔ اجتماع کے بعد آفس کی ایک اسلامی
بہن کے والد کے انتقال پر صاحبزادیِ عطار
و نگران عالمی مجلس مشاورت نے ان سے تعزیت
کی۔
٭دوسری
جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے یوسی پی آئی بی میں گھر گھر جا کر مقامی اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کرنے کا ذہن دیااور نیتیں کروائیں ۔
راولپنڈی میں گوجرانوالہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ
نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ
دعوتِ
اسلامی کےتحت 16اگست 2022 ء بروز منگل صوبہ پنجاب کی گوجرانوالہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔
دوران تربیت ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اور سابقہ آٹھ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کے آٹھ
دینی کاموں کی کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے کے
متعلق نکات فراہم کئے اور نئے ا ہداف کو
پورا کرنے کاذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 16اگست 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر راولپنڈی میں نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ پنجاب کی ملتان ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ لیا۔
مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے ماہانہ مدنی مشورے
کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ مزید بہتری لانے کےحوالے سے ترغیب دلائی ۔ اس
کے ساتھ ساتھ مختلف سافٹ کی کارکردگی کو بروقت انٹر کرنے اور سابقہ ا ہداف کو مکمل کرنے پر رہنمائی کی۔
پاکستان
بھر کی تمام صوبہ /سٹی نگران اسلامی بہنوں
کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کےتحت 17اگست 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان بھر کی تمام صوبہ /سٹی نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
مدنی
مشورے میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ماہِ
ربیع الاول کے مدنی پھولوں پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں سے اہم امور پر تبادلہ خیال
کیا جس میں اس مہینے میں کئے جانے والے دینی کاموں پر توجہ دلائی اور
احسن انداز سے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 15اگست 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صوبہ پنجاب کی فیصل آباد ڈویژن
و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے ۔ ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کام میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیز اس
موقع پر مختلف سافٹ ویئر کارکردگی انٹریز اور سابقہ ا ہداف کا فالو اپ بھی کیا
۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 13اگست 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد سٹی نگران،سٹی سطح شعبہ ذمہ دار اور زون نگران اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی ۔
دعوت
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات میں مدنی مشورہ
15اگست
2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے مدنی مرکز فیضان صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا ۔یہ مدنی مشورہ مختلف زبانوں میں
دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے سے متعلق تھا ۔اس میں انگلش ،عربی اور
چائنیز زبان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے
مختلف زبانوں میں دین کام کرنے کے بارے میں
مدنی پھول سمجھائے اور مدرسۃ المدینہ
بالغات، شارٹ کورسز بھی دیگر زبانوں میں ہورہے ہیں ان کے اس دینی کام کو سراہا اور مزید کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
حسین
آباد کراچی میں مبلغہ دعوت اسلامی کے سوئم کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد
15
اگست2022ء کو یو سی حسین آباد کراچی میں مبلغہ دعوت اسلامی کے سوئم کے سلسلے میں محفلِ نعت کا
انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
صوبہ پنجاب کی لاہور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کےتحت 12اگست 2022ء بروز جمعہ صوبہ پنجاب کی لاہور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا ۔
نگران پاکستان
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی
مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اور ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا جائزہ لیا نیز مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی اور مختلف سافٹ ویئر کارکردگی انٹریز سمیت سابقہ ا
ہداف کا فالو اپ کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 11اگست 2022ء بروز
جمعرات کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس
مشاورت ذمہ دار، پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے” وقت کی
پابندی کیوں ضروری ہے‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کی متفرق
انفرادی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز سافٹ ویئر کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے رسالہ کارکردگی میں اضافے کا ذہن دیا۔ مزید شجر کاری مہم کے مدنی پھول بیان کئے۔ علاوہ ازیں ماہانہ سیکھنے سیکھانے کے دینی حلقے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
جمشید
روڈ کی ایک ٹاؤن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کے
یہاں محفلِ نعت کا سلسلہ
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت جمشید روڈ کی ایک ٹاؤن مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن کے یہاں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’احترامِ مسلم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے گناہوں سے بچنے اور حقوق العباد کی ادائیگی کے متعلق مدنی پھول دیئے
۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی ۔
٭دوسری
جانب صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے علاقہ پی آئی بی میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن
کی بیٹی کی رسمِ بسم اللہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’تربیتِ اولاد‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بچی کو بسم اللہ پڑھائی ،آخر میں دعا کروائی اور اس کے بعد ملاقات و انفرادی کوشش کی۔
Dawateislami