دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء کو ڈی جی خان میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے، رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق اپنانے پر مدنی پھول دیئےاورتقرریاں مکمل کرنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے،مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) و گھر مدرسۃ المدینہ بڑھانے اور سافٹ وئیر میں رسالہ کارکردگی انٹری کرنے کے اہداف دیئے۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔

٭علاوہ ازیں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت ایک حلقہ لگایا جس میں جو اسلامی بہنیں پہلے دینی کام کرتی تھیں مگر اب نہیں کرتیں ان سے ملاقات و انفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کی رضا مندی کے ساتھ انہیں ذمہ داریاں دی اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر2021ء   بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مہمان اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کروائی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 29نومبر 2021ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے نگران پاک کابینہ کے بچوں کی امی کی طبیعت کی آزمائش پر ان کے گھر جاکر ان کی تیمارداری کی اور ان کے لئے دعائے صحت کی اور تحائف دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال اور علاقائی  دورہ کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء برزو پیر ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن دھابے جی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال اور شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن تا ذیلی نگران سطح کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے ذمے داراسلامی بہنوں کودینی کام کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔ اس کے علاوہ شعبہ جات سے متعلق نئی معلومات فراہم کی اور اپنے شعبے کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول دیئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 نومبر 2021 برزو پیر ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن کے علاقہ حاجی آدم رند گوٹھ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی گوادر زون ذمہ دار سمیت کم و بیش 300 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ اجتماع کے بعد سلام و مصافحہ اور انفرادی کوشش بھی کی گئی جس کے نتیجے میں کئی اسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت کی نیت بھی پیش کی۔ آخر میں تقسیم رسائل بھی ہوئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان کابینہ احمد پور شرقیہ ڈویژن احمد پور صدر کے ذیلی حلقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ کے مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی  کی طرف سے 28 نومبر 2021ء کو مظفر گڑھ زون میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شہروں مظفر گڑھ،مظفر گڑھ اطراف،روحیلاں والی،جتوئی وغیرہ سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے ،رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق اپنانے پر مدنی پھول دیئے۔

٭دوسری طرف مظفر گڑھ زون میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی حلقہ میں ’’ دنیا کی مذمت اور اپنے وقت کا درست استعمال کرنے کا طریقہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے اداروں میں درس دینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  24 نومبر 2021ء کو لاہور ریجن شمالی زون مياں مير کابینہ ڈویژن گڑھی شاہو میں قائم The Lycum اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے معلمہ اسلامی بہن کے ساتھ ملکر اسکول کی ميڈم سے ملاقات کی۔ انہيں دعوت اسلامی کے دينی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دینی کاموں کو خوب سراہا اور اسکول میں ترجمہ و تفسير کے لئے معرفۃالقراٰ ن اور عجائب القراٰن مع غرائب القراٰن کتاب کو طالبات میں بطور نصاب نافذ کرنے کی نیت کا اظہار ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  27 نومبر 2021ء کو شجاع آباد زون جہانیاں کابینہ میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں میلسی اور میلسی اطراف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق اپنانے پر مدنی پھول دیئے۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے نیز مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) و گھر مدرسۃ المدینہ کی تعداد بڑھانے کے اہداف دیئے ۔

٭اس کے علاوہ جہانیاں میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ’’ سخاوتِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شخصیات اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں یونٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹس جمع بھی کروائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت27نومبر2021ء  بروز ہفتہ فیصل آباد زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ہی دارالسنہ کے داخلوں کے حوالے سے بھی تفصیل سے بتائی اور داخلوں کا ہدف دیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 28نومبر 2021ء بروز اتوار پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی اراکین ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی میں اضافے پر دل جوئی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ دینی کام بڑھانے کا ہدف دیا۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 28نومبر 2021ء بروز اتوار پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے رکن ریجن اسلامی بہن کی والدہ کی طبیعت کی آزمائش کی بنا پر ان کے گھر جاکر تیمارداری کی اور انہیں صحت یابی کے بعد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت پیش کی جس پر ان کی والدہ محترمہ نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے 25 نومبر 2021ء بروز جمعرات  ملتان ریجن بھا ولپور زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں چشتیاں، بھاولپور، حا صل پور و دیگر جگہوں سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے زون سطح پر مشورہ لیا جس میں اللہ پاک کی نعمتو ں کا شکر ادا کر نے ،گنا ہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی تر غیب دلا ئی ۔ علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے اور تقرریاں مکمل کر نے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو حو صلہ افزائی کے لئے تحا ئف بھی پیش کئےگئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت25   نومبر 2021 ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے متعلقہ ذمہ دار اور شخصیات کے درمیان دعوت اسلامی کی دلچسپ معلومات اور تعارف بیان کیا نیز شخصیات کے مختلف سوالات پر ان کو جوابات دیئے۔اس کے علاوہ انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں آنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ریجن و زون سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبے کے اعتبار سے مدنی پھول دیئے اور شعبے کو مضبوط بنانے کے طریقے بتائے نیز مسائل معلوم کرکے حل بھی بتائے ۔