
دعوتِ
اسلامی کے تحت 11اکتوبر 2022ء بروز پیر راولپنڈی میں بہاولپور
میٹروپولیٹن و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ کارکردگی سے تقابل
کیا۔اس کے علاوہ ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے اور
ٹیلی تھون جمع کرنے کے
اہداف دیئے ۔
٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 11اکتوبر 2022ء بروز منگل سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میٹروپولیٹن و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کے آن لائن مدنی مشورے ہوئے جن
میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا سابقہ ماہ کی کارکردگی سے تقابل کرتے ہوئے ٹاؤن
نگران اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 12اکتوبر 2022ء بروز بدھ کراچی ڈویژن ون ملیر ون ڈسٹرکٹ اور گورنگی ڈسٹرکٹ کی ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کے آن
لائن مدنی مشورے ہوئے ۔
نگران پاکستان اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ
آٹھ دینی کام کارکردگی کا سابقہ کارکردگی
سے تقابل کیا نیز ٹیلی
تھون کے اہداف بھی دیئے ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 5اکتوبر 2022ء بروز بدھ لسبیلہ ڈسٹرکٹ کی حب تحصیل میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں قلات ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورہ نگران
پاکستان و ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے بیانات
کے ذریعے آٹھ دینی کام کرنے ، افرادی قوت
کیسے بڑھائی جائے ، علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت کو کیسے مضبوط کیا جائے؟نیز تقرریاں مکمل کرنے ان پوائنٹ پر اسلامی بہنوں کی تربیت کیں
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز ٹیلی تھون کے
اہداف بھی دیئے۔
 - Copy.jpg)
دعوت
اسلامی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت خصوصیت کے ساتھ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی شرکت ہوئی
۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں پابندی سے اجتماع
پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں صاحبزادئیِ عطار سلمھا الغفار نے اجتماع میں
دعا کروائی۔ اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت نے چاندنی چوک میں ذمہ
دار اسلامی بہن سے عیادت کی۔

5 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوسی PIB میں
علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس
میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر
انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے
ہوئے نیتیں کروائیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز
کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کی۔
دوران مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کو ماہانہ میٹنگ پابندی کے ساتھ منعقد کرنے کا ذہن دیا نیز تین دن کے رہائشی کورسز میں اضافے کا ہدف دیا۔
٭دوسری طرف پی آئی بی کے ذیلی حلقے میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں گھر کی
خواتین سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ نعت مدینہ شریف کی حاضری کے متعلق منعقد کی
گئی تھی۔ اس کا آغاز تلاوۃ قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’ مکہ معظمہ کی عظمت اور حاضری مدینہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل ٹھٹھہ شہر میں بھنبھور ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ داران نیز ضلع تا ٹاؤن سمیت تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران ِ
پاکستان اسلامی بہن نے
دوران
ِ مدنی مشورہ ’’حسن سلوک ‘‘ کے
موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز
دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی
شیڈول پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔
٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل ٹھٹھہ شہر بھنبھور ڈویژن میں علاقائی دورے کا سلسلہ
ہوا جس میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقے کی خواتین کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 2 اکتوبر 2022 ءبروز اتوار میر پور خاص شہر میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’ معجزاتِ نبی ﷺ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ
بالغات اور آن لائن مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا نیز پابندی سے ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت یکم اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ دار، حیدرآباد میڑوپولیٹن
نگران سمیت ضلع تا ٹاؤن سطح کی تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دینے کے طریقہ کار پرتربیت کی۔ مزید ذمہ داران کے دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل حل کرتے ہوئے دیگر دینی کاموں پر اہداف دیئے اور
تربیت کی۔
٭اسی طرح دعوتِ
اسلامی کے تحت 2 اکتوبر 2022 ء بروز اتوار میر پور خاص شہر میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن
نگران و شعبہ ذمہ دار، ضلع تا ٹاؤن ذمہ
دار سمیت تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 30 ستمبر 2022ءبروز
جمعہ کراچی سٹی کی نگران و شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کے مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں
کراچی سٹی نگران تا ٹاؤن نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے ’’ شکریہ امیر اہل سنت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ بعدازاں تقسیم کاری، ماہانہ
کارکردگی، منسلک کا ڈیٹا، رسالہ کارکردگی، ہفتہ وار دینی کاموں کی
کارکردگی کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت
کی۔ مزید نئی جگہوں پر دینی کام کا آغاز
کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اہداف
دیئے۔

دعوت
اسلامی کے تحت 30 ستمبر 2022ء کو نیا آباد میں ڈسٹرکٹ سطح پر محفلِ میلاد کا
اہتمام ہوا جس میں خصوصیت کے ساتھ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار و نگران عالمی
مجلس مشاورت سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا پھر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا فرمائی اور آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گلی
گلی مدرسۃ المدینہ کے لئے نیا
گھر لینے کے سلسلے میں مشاورت کی۔

دعوت
اسلامی کے زیرا ہتمام یوسی PIB میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن
دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔
٭دوسری
طرف صدف سوسائٹی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیااوراجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار، نگران عالمی مجلس مشاورت، شارٹ کورسز ذمہ
دار عالمی سطح، فارایسٹ ریجن نگران ،ساؤدرن افریقہ اور آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی
بہنوں نے سچل سرمست گوٹھ میں سیلاب سے
متاثرین اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔صاحبزادیِ عطار نے سیلاب زدگان کی امداد فرمائی اور دیگر اسلامی
بہنوں نے بھی اس کار خیر میں آپ کے ساتھ حصہ لیا۔

20ستمبر2022ء
بروزمنگل دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں آسڑیلیا نگران، ساؤتھ
کوریا نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی جو کہ بیرون ملک سے بطور خاص تشریف لائیں۔ اس کے علاوہ کراچی ڈسٹرک، ڈویژن،سٹی نگران نے بھی
شرکت کی نیز بیرون ملک اور بیرون شہر میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ
انٹرنیٹ شرکت کی۔
اس
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کے اپڈیٹ مدنی پھول سمجھائے۔اس میں معلمہ بنانا،مبلغہ بنانا،نئی جگہ
دینی کام کرنا،تقرری کرنا،مدنی مشورے لینا،لرنگ سیشن کرنا،کارکردگی دینا،کارکردگی
وصول کرنا، شیڈول جمع کرنا ،دیگر شعبہ جات کی تقرریا ں کرنا کروانا۔گلی ذمہ دار
اور بلڈنگ ذمہ دار بنانے کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا۔