دعوتِ اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی کی 5 ڈویژنز میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں کا  انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 490 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں”دعا کے مدنی پھول “کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات ہوئیں اور فقہ میں وضو کے مسائل سمجھائیںپر گئے ہواجس سے اسلامی بہنوں نے بہت سی اہم معلومات کو حاصل کیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے آئندہ بھی سیکھنے سکھانے کے حلقوں رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16نومبر2021 ءکوکراچی گلزار ہجری کابینہ ڈویژن میمن نگر میں سیکھنے سکھانےکےحلقےکا انعقاد  ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس حلقےمیں شجرہ شریف سے ایک شعر کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ایک ورد بھی یاد کروایا گیااور فقہ میں ” مسافر کی نماز“ کے مسائل جبکہ

زون مشاورت نے ترغیبی بیان میں انفرادی کوشش کے فضائل اور طریقے بتائے نیزنیک اعمال کے شعبے میں سوال کی مذمت پر بیان ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16دسمبر 2021ءبروز جمعرات گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن بھٹائی آباد میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں کی شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقےمیں شجرہ شریف پڑھاگیا پھرفقہ میں مسافر کی نماز کے بارے میں بتایا گیااور ترغیبی بیان میں”انفرادی کوشش“کے فضائل بتائے گئے اور پچھلے ماہ کی دہرائی میں کئے جانے والے سوالات کے درست جوابات دینے والی اسلامی بہنوں میں رسائل تقسیم کئےگئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز  (اسلامی بہنیں)کے تحت 14 دسمبر 2021ء کو بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ کے ساتھ مدنی مشورے کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مسلمان کو کیسا ہونا چاہیے“اور” غم دنیا سے نجات پانے “سے متعلق مدنی پھول بتائے اور کارکردگی شیڈول میں بہتر کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہن کی حوصلہ افزائی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حیدرآباد ریجن کی ماہ نومبر 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 627

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :11ہزار904

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12ہزار637

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 844

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8ہزار296

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1ہزار527

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 33ہزار773

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار 389

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسط تعداد: 1لاکھ27ہزار371

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 8ہزار290


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ  دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اوردیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’خبر گیری ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز فیضان اسلامک اسکول کا تعارف بیان کرتے ہوئے ہر کابینہ میں اسکول کھولنے کا ذہن دیا اور اس کا طریقہ کار بھی بتایا ۔ 


دعوتِ  اسلامی کے تحت دسمبر 2021 ء کو کراچی ریجن کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کو ترقی کی طرف گامزن کرنے اور شیڈول پر سو فیصد عمل کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ذیلی حلقے میں بلڈنگ ذمہ دار بنانے کی طرف توجہ دلائی نیز ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں کو تربیت دیکر آگے لانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون جناح کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کوئٹہ اورجناح کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے کا ذہن دیا ۔مزید ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے  تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں نومبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:

محافلِ نعت کی تعداد: 133

محافلِ نعت کے ذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 206

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 98

محافلِ نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:3 ہزار 452

سیکھنے سکھانے کے حلقوں کی تعداد:5

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 215 


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 6 نومبر 2021 ءبروز پیر بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقے رشیدہ آبا د کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو 8 دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھی ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں سا لانہ شیڈول سو فیصد ہونے پر تحائف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ  ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں ڈویژن تا علاقائی سطح تک کی نگران مع شعبہ مشاورت کی 15 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ در اسلامی بہنوں سے سابقہ دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز ماہانہ شیڈول کو وقت پر جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی ما تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں سے بھی وقت پرشیڈول وصول کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے تحت 7 دسمبر2021 ء  کو کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن گارڈن کے علاقہ چاندنی چوک میں محفل نعت کا انعقاد ہو جس میں زون اور کابینہ نگران سمیت70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ’’عورت کے حقوق‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔