دعوتِ اسلامی کے تحت  29نومبر بروز بدھ پاکستان مجلس مشاورت نگران نے پاک سطح شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ کیا۔ ”نئی تنظیمی پالیسی کے حوالے سے ذمہ داران کی تقرریاں کیسے کی جائیں، فعال اسلامی بہنوں کو آگے لایا جائے“ اس حوالے سے تربیت فرمائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 دسمبر 2021 ءبروز جمعرات کابینہ سطح پر پاکستان نگران نے بذریعہ انٹرنیٹ  ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ کیا جس میں زون مشاورتیں، ڈونیشن بکس، شعبہ رابطہ، شعبہ تعلیم،اور دارالسنہ ذمہ داران سمیت 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے بیان سننےکی سعادت حاصل کی۔اس مشورےمیں عاجزی ونرمی کے ساتھ وقت دیتے ہوئے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔تمام ذمہ داران نےعمل در آمد کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 24 دسمبر  2021 ءبروز جمعرات کراچی زون ساؤتھ 2 سرجانی کابینہ ڈویژن 7a میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں رکن شوری نےدعوت اسلامی کی نئی تقسیم کاری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئےاور نئے تقرر میں ذمہ دار کا انداز کیسا ہو“اس حوالے سے مدنی پھول دیا۔آخر میں ریجن و زون مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی زون مشاورت نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مزید اچھی کوششوں کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبے آٹھ دینی کام کے تحت 26 دسمبر 2021ءبروز اتواراسلام آباد ریجن کی گجرات زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران اور ڈویژن نگران سمیت کم و بیش 62 اسلامی بہنوں نے اور عالمی مشاورت کی 2 ذمہ داران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے تربیتی بیان میں نگران پاکستان نے ”مرشد کریم کے ساتھ روحانی رشتے “اور” محبت مرشد“ پر مدنی پھول دیئے ۔تنظیمی امورپر بہت احسن انداز میں تربیت کی ، پاکستان نگران اسلامی بہن کی طرف سے مختلف تحائف دے کر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبےآٹھ دینی کام کے تحت 25 دسمبر  2021ءبروز ہفتہ اسلام آباد ریجن کی سیالکوٹ زون میں مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران اور ڈویژن نگران سمیت کم و بیش37 اسلامی بہنوں نے شرکت کیں۔ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت نیک کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا نیز پیشگی و عملی شیڈول بنانے کی اہمیت پر کلام کیا۔ سوفٹ ویئر پر انٹریز سو فیصد کرنے نیز دیگر دینی کاموں میں عملی شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے   تحت 24 دسمبر 2021ءبروز جمعہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ شہر میں گوجرانوالہ زون کا شعبہ جات جامعۃ المدینہ گرلز ، مدرسۃ المدینہ گرلز ، فیضان آن لائن اکیڈمی اور دارالمدینہ کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ادارتی شعبہ جات کی ناظمات نے شرکت کیں۔ پاک مشاورت نگران نے”تنظیمی فوائد“کے موضوع پر مدنی پھولوں سے نوازااور ہر کام وقت پر کرنے کی تربیت کی گئی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ آٹھ دینی کام کے تحت 24 دسمبر 2021ءبروز جمعہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران اور ڈویژن نگران سمیت کم و بیش 25اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک مشاورت نگران نے” وقت کی اہمیت کیوں ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا، سوفٹ وئیر پر انٹری کے حوالے سے تربیت کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2021 ءکو  نگرانِ پاکستان حاجی شاہد عطاری کا مختلف مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ بیان سنا گیا جس میں کشمور زون، ڈھرکی کابینہ، نواب شاہ زون کے علاقے اورحیدرآباد زون بھی شامل ہیں،ان مقامات پر شریک اسلامی بہنوں کی تعداد239 رہی ۔نگران پاکستان نے دعوت اسلامی کی نئی تقسیم کاری سمجھائی اور مدنی مرکز کےبتائے گئے طریقے کار کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ذمہ داران نے نگران پاکستان کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے دینی کام کرنے اور ذمہ داریاں قبول کرنے کی نیتیں کیں۔ 

دعوت اسلامی کے تحت 17 دسمبر 2021 ءکوکابینہ،گلشن معمار ڈویژن فقیرا گوٹھ علاقہ شبیر چوک اللّٰہ پاک کے فضل و کرم سے ہمارے علاقہ کے فقیرا گوٹھ (شبیر چوک) میں غسل میت کی تربیت کا انعقاد ہوا جس میں تقریبا 24 اسلامی بہنوں کی شرکت رہی ۔

شعبہ کے متعلق مدنی پھول دیئے گئے اور غسل دینے ،کفن پہنانے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ متفرق مدنی پھول بھی بتائے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2021 ءپاکپتن زون، نگران ِکابینہ بنگہ حیات اور تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں  نے مدنی مشورہ کیا جس میں تمام ذمہ داران کو ذیلی تا ڈویژن سطح کے ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے گئےاورکارکردگی درست انداز میں دینے کا ذہن دیاجبکہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر 2021ء کو پاکستان کے مختلف مقامات پر نگرانِ پاکستان حاجی شاہد عطاری کا بذریعہ انٹر نیٹ بیان سنا گیا ان مختلف مقامات میں لیہ زون کابینہ منکیرہ،جڑانوالہ زون ، میانوالی زون اور کابینہ بھکر شامل ہیں جس میں اسلامی بہنوں کی تعداد کم وبیش 105 تھی۔

نگران پاکستان نے دعوت اسلامی کی نئی تقسیم کاری سمجھاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ترغیب دلائی اور اسے گھر گھر پہنچانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت21   دسمبر2021ءبروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران نے راولپنڈی ،کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیقِ اکبر میں مقامی اسلامی بہنوں کے ساتھ علاقائی دورہ کیا۔


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت نومبر 2021ء میں 8ہزار 466 ، کتب اور 6لاکھ 47ہزار 766 رسائل تقسیم کئے گئے۔