پاکستان مشاورت کی تمام
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے آن
لائن دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو پاکستان مشاورت ذمہ داران کے ماہانہ
مدنی مشورے کی تیاری کرنے پر کلام کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی۔
پاکستان سطح کی ادارتی و
غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
پاکستان سطح کی شعبہ دارالسنہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو پاکستان
مشاورت و پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران کے ماہانہ مدنی مشورے کی تیاری کے متعلق
گفتگو کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی دینی و
اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز
پی آئی بی کالونی کی ذیلی نگران اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیاجس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ
قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا
کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو
دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
فیضانِ صحابیات پی آئی بی
کالونی میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں فیضانِ
صحابیات پی آئی بی کالونی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ رمضانُ المبارک کے حوالے
سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ادارتی شعبہ ذمہ داران، فنانس ڈیپارٹمنٹ (عالمی سطح) اور کراچی سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے ای رسید کا نظام مضبوط بنانے کے متعلق کلام کیا نیز ملک و بیرونِ ملک کے ڈونیشن
جمع کروانے کا طریقۂ کار اور ماتحتوں کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے پر تبادلۂ خیال
کیا۔
ریجن نگران اور عالمی سطح
پر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ

گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور عالمی سطح پر ادارتی شعبہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اور عالمی سطح پر مدنی کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے زکوٰۃ کورس کی اہمیت کے متعلق شرکا کو بتایا نیز مختلف جگہوں پر فیضانِ
زکٰوۃ کورس کروانے پر مشاورت
کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

شعبہ فیضانِ اسلام (اسلامی بہنیں) دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ابتداءً مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے احساسِ ذمہ داری پر کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق
اہم امور پر گفتگو کی نیز کس انداز میں دینی کام کرنا ہے اس پر تبادلۂ خیال کیا
گیا۔بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی کےاسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عالمی سطح پر اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح کی تمام شعبہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ
داران کو دینی کاموں میں آنے والے مسائل کا حل بتایاجبکہ بیرونِ ممالک کی نوعیت کے
مطابق کون سا شعبہ کس ملک میں ہونا چاہیئے اور کون سے شعبے کی فی الوقت ضرورت نہیں
اس پر تبادلۂ خیال کیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی
کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں کراچی سندھ میں واقع فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں عالمی مجلس اور بیرونِ ملک مجلس کی اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ایسٹ افریقہ میں دینی
کاموں کے سلسلے میں ہونے والے سفر
کےتجربات کی روشنی میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے بیرونِ ملک میں دینی کام بڑھانے کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
اہم نکات بتائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ریجن سطح مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ اصلاحِ اعمال
اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داران شامل تھیں۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے ان شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ریجن سطح پر دینی کام
کرنے کے متعلق گفتگو کی اور ڈیٹا انٹری کرنے پر کلام کیا۔
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ شعبہ فیضان مرشد (اسلامی بہنیں) کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز
شعبہ فیضان مرشد (اسلامی
بہنیں)کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی
جس میں شعبے کی پاکستان، صوبائی اور ڈویژن
سطح کی اسلامی بہنوں سمیت سٹی نگران نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے”حوصلہ
افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کے ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے
ذمہ داران کو اپڈیٹ کیا نیز اسلامی بہنوں کے 9ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئے غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی
مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت اپنے
ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان بھر میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے ماہانہ آٹھ دینی
کاموں کی کارکردگی

اصلاحِ امت کا جذبہ رکھنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ماہِ نومبر 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی درج ذیل کارکردگی رہی۔
٭روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:78 ہزار 259
٭روزانہ امیرِاہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا سنتوں بھرا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:95 ہزار 569
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:5
ہزار 203
٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:66 ہزار 914
٭دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کی تعداد:9 ہزار 664
٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 15 ہزار 275
٭دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک اسلامی بہنوں کی
تعداد:23 ہزار 777
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 66 ہزار 372

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 دسمبر 2022ء بروز بدھ پی
آئی بی کالونی فیضانِ صحابیات میں صاحبزادیِ عطار اور نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کے لئےایک سیشن کیا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کی ٹاؤن سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”ایک ذمہ دار
کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور قراٰنِ پاک پڑھنے،
پڑھانے اور سننے کے فضائل بتائے۔
صاحبزادیِ عطار نے اسلامی
بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے احسن انداز میں جوابات ارشاد
فرمائےاور مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں صاحبزادیِ عطار نے سیشن کے اختتام پر دعا
کروائی جبکہ اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔