13 جنوری 2023ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں  واقع رنگ پورہ ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اور میٹروپولیٹن سیالکوٹ تا یوسی نگران کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات و کفن دفن کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے پلاننگ کے ساتھ کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس لگانے اور سالانہ ڈونیشن کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو اہداف دیتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر گجرات میں واقع دارالسنہ کالرہ خاصہ  میں ڈویژن تا یوسی نگران کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی ذمہ داران بھی شریک تھیں۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنےکا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس لگانے اور سالانہ ڈونیشن کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔

مدنی مشورے کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔ 


پنجاب پاکستان کے شہر گجرات میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام (رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی سنتِ نکاح کے سلسلے میں) محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔

اس محفلِ نعت کی ابتداء تلاوتِ قراٰن اور نعتِ سولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اللہ عزوجل کی نعمتوں پر شکریہ ادا کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شادی کے موقع پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنے، فضول  اور غلط رسم و رواج سے بچنے نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے محفل نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے اور انہیں  علمِ دینِ سے آراستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر گجرات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اللہ کی رضا پر راضی رہنے کا طریقہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو مصیبت و پریشانیوں میں صبر کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن جمع کرنے،مختلف مقامات پر گھریلو صدقہ بکس رکھنے اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے بچنے کے حوالے سے شرکائے اجتماع کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

قراٰنِ پاک کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِ اہتمام پاکستان کی صوبائی، سٹی اور  ڈویژن ذمہ داران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر مشاورت کی نیز امتحان نمبر1 ، سالانہ عطیات سیزن، لرننگ سیشن کی سمری، دعائے حاجات اجتماع، شعبے کے تحت ہونے والے دینی کام، نیو اجاروں اور شعبے کے دیگرکئی اہم نکات پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعدازاں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی اورانہیں مزید اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے کراچی سندھ میں قائم فیضانِ صحابیات میں  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ بیرونِ ملک و بیرونِ شہر سےاسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سختی اور شدت پسندی سے خود کو محفوظ رکھنا چاہیئے کہ یہ چیزیں دیگر لوگوں کو دور کرتی ہیں۔

مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ وسعتِ نظری پید اکی جائے لیکن جو بات شریعتِ مطہرہ سے ٹکڑائے اسے ہرگز قبول نہ کیا جائے۔

واضح رہے عالمی مجلسِ مشاورت کے مدنی مشوروں میں باہمی مشاورت سے مختلف مدنی پھول بنائے جاتے ہیں پھر ان کے نفاذ کے لئے کوشش کی جاتی ہے نیز اس مدنی مشورے میں بھی اسلام اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے باہمی مشاورت سے اہم نکات بنائے گئے ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فزیکل آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہو اجس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز احساسِ ذمہ دار کے ساتھ، ذہن حاضر رکھتے ہوئے اور پلاننگ کرکے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو ملک و بیرونِ ملک میں اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں ماہِ دسمبر 2022ء میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:82 ہزار 55۔

٭روزانہ امیرِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا سنتوں بھرا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 6 ہزار 262۔

٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار 492۔

٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:69 ہزار 332۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9 ہزار 702۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 19 ہزار 272۔

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 24 ہزار 137۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 68 ہزار 721۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال رسائل کی تعداد: 68 ہزار 396۔


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں پاکستان مجلسِ مشاورت ذمہ داران اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”خودداری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبہ پاکستان مشاورت آفس اسلامی بہنیں کے حوالے سے کلام کیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور جنوری 2023ء میں بھرپور انداز میں علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت اسٹیٹ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے subscription اور آسٹریلیا کے علاوہ دیگر ملکوں میں اس چینل کو کیسے سبسکرائب کروایا جائے اس پر کلام کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ  سطح کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے ساتھ ساتھ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اہداف اورٹیلی تھون کے متعلق گفتگو ہوئی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فنانس ٹیسٹ دینےکا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےدینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور شعبہ فیضانِ اسلام کے بارے میں مشاورت کی جبکہ دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھول بیان کئے گئے۔


دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کے سلسلے میں 6 جنوری 2023ء بروز جمعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی جبکہ عالمی آفس کی ناظمہ اسلامی بہن نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔