25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گجرانوالہ ڈسٹرکٹ، ناروال
ڈسٹرکٹ اور گجرانوالہ میٹروپولیٹن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Sat, 21 Jan , 2023
1 year ago
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت گجرانوالہ ڈسٹرکٹ، ناروال ڈسٹرکٹ اور گجرانوالہ میٹروپولیٹن کی ڈویژن تا یوسی
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور قرآن ٹیچر
کورس کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ابتداءً نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن
نے احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے، اپنے وعدے کو پورا کرنے، نرمی اختیار
کرنے اور گناہوں سے بچنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دارالسنہ میں داخلے بڑھانے، سافٹ
ویئر میں انٹری کرنے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں
کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔