دعوتِ اسلامی کےتحت  13اگست 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد سٹی نگران،سٹی سطح شعبہ ذمہ دار اور زون نگران اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے” وقت کی پابندی کیوں ضروری ہے؟‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔اسلامی بہنوں کی متفرق انفرادی کارکردگیوں اور سافٹ ویئر کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں رسالہ کارکردگی میں اضافے کا ذہن دیا ۔ اسی طرح شجر کاری مہم کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ان کی ماہانہ سیکھنے سیکھانے کے دینی حلقے کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ 

15اگست 2022ء  کو دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات میں مدنی مشورہ ہوا ۔یہ مدنی مشورہ مختلف زبانوں میں دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے سے متعلق تھا ۔اس میں انگلش ،عربی اور چائنیز زبان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مختلف زبانوں میں دین کام کرنے کے بارے میں مدنی پھول سمجھائے اور مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز بھی دیگر زبانوں میں ہورہے ہیں ان کے اس دینی کام کو سراہا اور مزید کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


15 اگست2022ء  کو یو سی حسین آباد کراچی میں مبلغہ دعوت اسلامی کے سوئم کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’ حقوق العباد معاف کیجئے ‘‘ کے عنوان پر مدنی پھول پیش کئے اور اہلِ خانہ اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی نیز دینی کام کے لئے وقت دینے کا ذہن دیا ۔ آخر میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت بھی کروائی گئی۔ 

دعوتِ اسلامی کےتحت    12اگست 2022ء بروز جمعہ صوبہ پنجاب کی لاہور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا ۔

نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اور ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا جائزہ لیا نیز مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دلائی اور مختلف سافٹ ویئر کارکردگی انٹریز سمیت سابقہ ا ہداف کا فالو اپ کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  11اگست 2022ء بروز جمعرات کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت ذمہ دار، پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے” وقت کی پابندی کیوں ضروری ہے‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کی متفرق انفرادی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز سافٹ ویئر کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے رسالہ کارکردگی میں اضافے کا ذہن دیا۔ مزید شجر کاری مہم کے مدنی پھول بیان کئے۔ علاوہ ازیں ماہانہ سیکھنے سیکھانے کے دینی حلقے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے تحت جمشید روڈ کی ایک ٹاؤن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کے یہاں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’احترامِ مسلم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے گناہوں سے بچنے اور حقوق العباد کی ادائیگی کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی ۔

٭دوسری جانب صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے علاقہ پی آئی بی میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی بیٹی کی رسمِ بسم اللہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’تربیتِ اولاد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بچی کو بسم اللہ پڑھائی ،آخر میں دعا کروائی اور اس کے بعد ملاقات و انفرادی کوشش کی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 13 اگست 2022ء کو فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول پی آئی بی فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے سالانہ اہداف کا جائزہ کرتے ہوئے ان سے بات چیت کی نیز اس موقع پر نظام بنانے کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

٭مزید تفصیلات کے مطابق نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اپنی آفس کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ دعوتِ اسلامی کی اہم سطح کی ذمہ داران کی تبدیلی ، نئی تقرری سے متعلق جو کام ہوتے ہیں اس پر تبادلہ خیال کیا اور نظام میں جلد بہتر ہونے پر بھی نکات بتائے۔


اسلامی بہنوں  کے دینی کام کا اجمالی جائزہ :

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5 ہزار 345

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :73 ہزار457

امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:98 ہزار 205

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار19

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:60 ہزار 192

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 9 ہزار 499

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ، 14 ہزار765

ہفتہ وار علاقائی دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:22 ہزار 929

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 17 لاکھ ،56 ہزار839

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:65 ہزار 926


دعوت اسلامی کی جانب سے 10 اگست  2022ء کو پی آئی بی فیضانِ صحابیات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کے کام کرنے کا جذبہ دیتے ہوئے انہیں دینی کام کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ، دعا صلوٰ ۃ و سلام پر اختتام ہوا ۔ اس کے بعد ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ رہا۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت    10 اگست 2022ء بروز بدھ صوبہ پنجاب ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں کے بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن مدنی مشورے ہوئے۔

نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اس کے بعد سابقہ آٹھ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیبات دلائی نیز مختلف سافٹ ویئر کارکردگی کی اینٹریز اور سابقہ ا ہداف کا فالو اپ بھی کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 7 اگست 2022ء کو کراچی سٹی ڈیفنس کی متعلقہ ڈویژن و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کراچی سٹی کی سابقہ نگران اسلامی بہن کے ساتھ ڈیفنس میں دینی کام بڑھانے سے متعلق نکات بتاتے ہوئے وہیں کی اسلامی بہنوں سے دینی کام لینے نیز ذمہ داران کی جلد تبدیلیاں نہ کئے جانے اور وہاں کے لوگوں کی سوچ کے مطابق دینی کام کیا جائے ان امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    6اگست 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو یوم دعوت ِ اسلامی کے اپڈیٹ مدنی پھول بتائے اور اس موقع پر کئے جانے والے دینی کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے۔