اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت  قصور دارالسنہ کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کی ملک سطح، پنجاب صوبائی سطح اور لاہور ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور قصور دارالسنہ کی ناظمات نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگران ِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے”خودداری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ دارالسنہ میں رہائشی کورسز کے ایڈمیشن کو بڑھانے کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے میں درپیش مسائل کو کیسے حل کیا جائے اور کورسز کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔