25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ فیضانِ مرشد کی ملک
و صوبائی سطح کی نگران اور سٹی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
Sat, 21 Jan , 2023
1 year ago
دنیا کے مختلف شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2023ء بروز منگل آن لائن مدنی مشورہ ہوا
جس میں شعبہ فیضانِ مرشد کی ملک و صوبائی سطح کی نگران اور سٹی نگران اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم
سے اس مدنی مشورے کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدِ بیان نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
تربیت کی اور پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
واضح رہے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کے مدنی پھولوں کے
مطابق صوبائی نگران کے ماہانہ مدنی مشوروں میں شعبے کی ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہن شرکت کرکے اپنے شعبے کا تعارف کروائیں
گی۔