دعوتِ اسلامی کےتحت  17جون 2022ء بروز جمعہ کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی اور اسلام آباد سٹی نگران ، سندھ، پنجاب ، خیبر پختون خواہ اور کشمیر صوبہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و ذمہ داران کے مدنی پھولوں کے سلسلے میں اہم نکات سمجھائے نیز جنوری 2022 ءتا مئی 2022 ءکی ماہانہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اوراہداف بھی دئیے اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭جبکہ دوسری جانب 18جون 2022 ءبروز ہفتہ فیصل آباد میں پاکستان نگران کا پاکستان مجلس مشاورت ذمہ داران اور پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی، اسلام آباد سٹی نگران ، سندھ، پنجاب ، خیبر پختون خواہ اور کشمیر صوبہ نگران اور پاکستان کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  16جون 2022ء بروز جمعرات فیصل آباد کی تنظیمی ڈویژن رچنا ٹاؤن میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ مزید دینی کام کو بڑھانے کی نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام  15 جون 2022ء بروز بدھ فیصل آباد کی تنظیمی ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے بعد نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ذیلی حلقہ کا ماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا اور دینی کاموں کی ترقی کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  14 جون 2022 ء بروز منگل پاکستان مجلس مشاورت نگران فیصل آباد شہر کی تنظیمی ڈویژن رضا آباد میں اسلامی بہن کی عیادت کے لئے گئیں۔

اسلامی بہن کو مشکل پر صبر کرنے کی فضیلت بتائی اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔اس پر ان اسلامی بہن نے دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  14جون 2022ء بروز منگل فیصل آباد کی تنظیمی ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے کا ذہن دیا ۔

بعدازاں تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں پر مضبوط رہنے اور دین کی خدمت کرنے کا جذبہ دیا۔اس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 جون  2022ء کو ڈسٹرکٹ کیماڑی محمدی کالونی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں آنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فرض علوم پر مشتمل کورسز کرنے کی ترغیب دلائی ۔ نگران عالمی مجلس مشاورت نے اجتماع کے آخر میں دعا کروائی بعد اجتماع ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ رہا۔ 


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام   13 جون 2022 ء بروز پیر پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر ان کی تیمارداری کی۔

دورانِ ملاقات مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’صبر کی فضیلت‘‘ بیان کرتے ہوئے انہیں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ اس پر ان اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرنے کی نیت پیش کی ۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کےتحت 14 جون 2022 ءبروز منگل فیصل آباد میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذی الحجۃ الحرام اور دعائے شفاء کے مدنی پھولوں پر بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں صوبہ اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوت اسلامی  کی طرف سے 11 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاور ت اسلامی بہن نے اپنے آفس کی ناظمہ اور کارکردگی ذمہ دار اسلامی کا مدنی مشورہ لیا جس میں ان مدنی پھولوں پر بات ہوئی کے سہل انداز میں کارکردگی کا نظام ہو مگر فالو اپ مضبوط ہو نیز کارکردگی چیک کرنے کے انداز سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔

٭اسی طرح نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے انگلش اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں انگلش اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے کینیا سفر کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے نیز معلمہ ، مبلغہ تیار کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات انگلش میں شروع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت سینٹرل افریقہ میں  اسلامی بہنوں کے مئی2022 ءکے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہن تعداد: 1

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 16

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 86

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 17

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 219

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 82

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 38

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 139

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 71


دعوتِ اسلامی کےتحت  12جون 2022ء بروز اتوار فیصل آباد میڑوپولیٹن کے ایریا مدینہ ٹاؤن میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران اور پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ’’اچھے ماحول کی برکتیں ‘‘ کے موضوع پر مبنی سنتوں بھرا بیان کیا۔ کلیۃ الشریعہ کورس میں ایڈمیشن لینے اور دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اپنا وقت دعوت اسلامی کو پیش کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  12جون 2022 ء بروز اتوار فیصل آباد سرکاری ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آبادسرکاری ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے اس موقع پر ’’سادگی سنت رسول ﷺ ہے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے ، منسلک کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کا ہدف بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  11جون 2022ء بروز ہفتہ نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے فیصل آباد میڑو پولیٹن کا مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں ’’سادگی سنت رسول ﷺ ہے‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور 4ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا تقرر کیانیز تقرریاں مکمل کرنے ، منسلک کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹر کرنے اور دینی کام کے کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے پر گفتگوں زیر بحث رہی جس پر ذمہ داران نے اہداف مکمل کرنے پر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔