پچھلے دنوں پاکستان کے شہر سرگودھا میں قائم دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے ادارتی شعبہ جات کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرستہ المدینہ گرلز کی ناظمات، ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنیں، دارالمدینہ اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی پرنسپلز نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکاکو دینی کاموں کے لئے خود کو پیش کرنے نیز دورۂ حدیث شریف کی طالبات کو دینی کاموں میں ایکٹیو کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ گفتگو ناظمات نے ماہانہ مدنی مشورے میں شرکت کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ نگران ِپاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔