عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح کی تمام شعبہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داران کو دینی کاموں میں آنے والے مسائل کا حل بتایاجبکہ بیرونِ ممالک کی نوعیت کے مطابق کون سا شعبہ کس ملک میں ہونا چاہیئے اور کون سے شعبے کی فی الوقت ضرورت نہیں اس پر تبادلۂ خیال کیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔