دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پی آئی بی فیضانِ صحابیات آستانہ مرشد میں صاحبزادیِ عطار کی آمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مدرسۃالمدینہ گرلز کی ناظمات، ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور شعبے کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 76 تھی ۔
شیڈول کے مطابق مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰن
و نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا اور صاحبزادیِ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطاری نے اسلامی بہنوں کی
جانب سے ہونے والے مختلف سوال کے حکمت بھرے جوابات ارشاد
فرمائے اور اختتامی دعا کروائی۔
اس موقع پر اسلامی بہنوں نے گھر درس کرنے، نیک اعمال کا
رسالہ ہر ماہ جمع کروانے، پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
نیتیں کیں۔