دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام لکی مروت کابینہ کی ڈویژن پنیالہ میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے
کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ اسلامی بہن نے پردے کے بیان کے حوالے سے
معلمات اور مبلغات کی تربیت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ محفل نعت اور
دینی حلقہ کی ذمہ دار کو دینی حلقہ اور محفل نعت کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی
ریجن بن قاسم زون میمن گوٹھ کابینہ کی ڈویژن جام گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن بن قاسم زون میمن گوٹھ کابینہ کی ڈویژن جام گوٹھ
میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہواجس میں علاقائی ذمہ دار، دینی حلقہ ذمہ دار اور ڈونیشن بکس کی
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
’’تقسیم رسائل‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے دوسری
اسلامی بہنوں کو دینی حلقے میں شرکت کروانے کا ذہن دیا ۔ساتھ ہی ذمہ داراسلامی
بہنوں کو تقسیم رسائل عام کرنے کا ذہن دیا ِجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔ اس دینی حلقے میں تیمم کے فرائض اور مسائل بھی سکھائے گئے ۔آخرمیں ساری اُمت مسلمہ کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔
ساہیوال زون میاں چنوں کابینہ میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن ساہیوال زون کی میاں چنوں کابینہ میں ماہ
اگست 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
: 44
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :337
روزانہ
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 716
اسلامی
بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد: 12
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 202
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 28
ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 305
ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 46
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے اور سننےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 202
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :450
ساہیوال زون میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی
کاموں ماہانہ کارکردگی
ماہ
اگست 2021ء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کی ساہیوال زون میں ہونے
والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہیں:
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :181
روزانہ
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد : 242
اسلامی
بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد : 27
اسلامی
بہنوں کے مدرستہ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 205
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 41
ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 598
ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 36
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1300
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 179
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میانوالی زون کی اطراف حافظ والا کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ، ڈویژن، علاقہ اور ذیلی سطح
تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھاتےہوئےانہیں کارکردگی فارم بھی دیئے اورانہیں وقت پر کارکردگی جمع کروانے
کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ زون نگران اسلامی
بہن نے بھی اس مدنی مشورے میں شرکت کی اور
ذمہ داراسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول دیئےنیزاسلامی بہنوں کو دینی کام کو
مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
ماہ
اگست 2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت اور دینی حلقہ کے تحت ساہیوال زون
میں ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد: 3
دینی
حلقوں میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30
اس
شعبے کے تحت ہونےوالی محافلِ نعت کی تعداد:11
انفرادی
کوشش کےذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30
اس
ماہ بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:6
محافلِ
نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات کی تعداد: 7
محافلِ
نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:44
دعوت
اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام کابینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مبلغات کی تربیت کے موضوع پر بیان کیا گیا۔
دینی
حلقے میں محفل نعت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور کارکردگی فارم
فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے کاکردگی فارم کے جمع
کروانے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام فیروز پور کابینہ کی ڈویژن نشر کالونی میں دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں دینی حلقے کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے محفل نعت کے حوالے سے مبلغات کی تربیت کی۔
مبلغات
کو محفل نعت سے قبل اہل خانہ سے مدنی پھول طے کرنے کا ذہن دیا گیا، مبلغہ کارکردگی
فارم تقسیم کئے گئے، شیڈول کے مطابق محفل
نعت کرنے اور محفل نعت میں کئے جانے والے 45 منٹ کے بیان میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ
لینے اور رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا ظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے تحت میانوالی زون کی قائد آباد کابینہ میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور
احساس ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورے میں ربیع الاول کے مدنی پھولوں پر
کلام ہوا اور ہفتہ سنتوں بھرے اجتماعات کا
فالو اپ کرتے ہوئےسنتوں بھرے اجتماع پابندیِ وقت کے ساتھ منعقدکرنے کا ذہن دیا گیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام جھنگ زون، چنیوٹ کابینہ کی
ساڑ موڑ ڈویژن میں نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کثیر تعداد
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”موت کی یاد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں
کو ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں اپنی موت کو یاد کرنے اور
آخرت کی فکر کرنے کا ذہن دیا۔
پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی بائیل گنج ڈویژن میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی بائیل گنج کی ڈویژن نگران
اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا گیا اور ہفتہ وار
رسالہ کارکردگی مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی وقت
پر دینے کی نیتیں پیش کیں۔
گلگت کے ذیلی حلقے سلطان آباد میں جملہ ذمہ دارا سلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کابینہ گلگت ڈویژن
گلگت کے ذیلی حلقے سلطان آباد میں جملہ ذمہ دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا گیا اور دعوت اسلامی کا
دینی کام بڑھانے ، نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے اور ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا آغاز
کرنے ساتھ ساتھ دیگر دینی کاموں کی ترغیب دلائی گئی۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے اسلامی بہنوں
کو تحائف بھی دیئے گئے۔
Dawateislami