27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن سعید آباد اور نیول
کالونی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاسلسلہ کیا گیا جن میں کم و بیش 82 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
دینی
حلقوں میں شعبہ علاقائی دورہ و اصلاح اعمال للبنات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ دینی حلقوں میں’’
مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے
موضوع پر بیانات کا سلسلہ ہوا اور مُبلغہ
کی اہمیت بتاتے ہوئے مبلغہ کے مقام و رُتبے کے متعلق بتایاگیا نیز دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا اوراس
حوالےسےاپڈیٹ نکات بتائے گئے۔شرعی پردہ کرنےکی اہمیت ،اس کے فوائد اور بے پردگی کے
نقصانات اور بے حیائی کی مذمت پر بھی بیانات ہوئے۔