دعوتِ اسلامی کے تحت آرام باغ ریلوے کالونی، ڈالمیا ،کوئٹہ کی جناح اور خضدار کابینہ میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 203 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اور مبلغات دعوت اسلامی نے ’’تقسیم رسائل‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور ہر ذمہ دار کو 12رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا جس پرذمہ دارا سلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے’’شرعی پردہ کیجئے ‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاوراسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ اسی طرح ڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’ مبلغۂ کو کیسا ہونا چاہیئے ‘‘کے موضوع پر مبلغات کی تربیت کی ۔