دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا عرب شریف کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کےساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران،مدنی ریجن نگران ،مجلس حج و عمرہ عالمی سطح کی ذمہ دار اورحرمین طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مقامی اسلامی بہنیں جو اس سال حج کریں گی ان کے ذریعے کیا کیا دینی کام لئے جا سکتے ہیں اس کےحوالےسےمدنی پھول دیئے نیز حج و عمرہ اجتماعات منعقد کرنےکےحوالےسے نکات بتائے اوراہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاہداف پورا کرنےکی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ماہ جون 2021 میں ہونے والے دینی کاموں کی  کارکردگی :

ہفتہ واررسالہ پڑھنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 26

گھر درس دینے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 10

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4

1200درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22

313درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30

مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 20

روزانہ آدھا سپارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15

روزانہ پورا سپارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4

نفل روزوں کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9

رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27 


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون مشاورتوں ا ور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کوتقرری کاکام سافٹ وئیر میں انٹر کرنے کےحوالےسے تربیتی نکات بتاتے ہوئے اس کام کو جلد مکمل کرنے کا ہدف دیااور تعویذات عطاریہ کےنئے بستے کے ساتھ پہلے سے موجود بستوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز قربانی کی کھالوں کی وصولی کیلئے پیشگی بکنگ کرنےکا ذہن دیا ۔ شارٹ کورسزشعبہ رابطہ کے مدنی کام کےساتھ ساتھ علاقائی دورہ، نماز کورس ،نماز و تجوید کورس اور کتاب’’ تجہیز و تکفین کاطریقہ ‘‘ کا ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جبکہ مدنی مشورے کے آخر میں دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے لئے ہر شعبے کو مدنی خبریں دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے اس کا طریقہ بتایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2  بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ جونا گڑہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں 12 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’ احساسِ ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ذمہ داری دینے کے حوالے سے تربیت کی۔ اس کے علاوہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیااور جائزہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ مزید دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے مفید نکات بتائے اور دینی کاموں میں اضافے کی نیت کرواتے ہوئے اہداف بھی دیئے۔ اچھی کارکردگی پر تبرکات کا تحفہ دیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی نیز ڈونیشن بکس ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شعبہ ڈونیشن بکس کے حوالے سے اہم نکات بتائے اور کارکردگی بھی وصول کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 4 جولائی بروز اتوار 2021ء کو فرید کوٹ کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کو بڑھانے ،ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور دیگر دینی کام کو بہتر بنانے کے حوالےسےباہم تبادلہ خیال کیااورنکات بتائے نیز انہیں کارکردگی جدول مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اوروقت پر کارکردگی جمع کروانےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآبادزون ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ملاکا تیار میں محفل نعت  اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’صلح رحمی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا نیز ڈویژن میں ہونےوالےدینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جبکہ نیکی کی دعوت کے فضائل بتاتےہوئے شخصیات خواتین کے گھروں میں دینی حلقے رکھوانے کاہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی اورنوابشاہ زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حیدرآباد ریجن، زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کاموں کےحوالےسے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنےکے حوالےسےذہن سازی کی اوردینی کاموں کی کارکردگی اور ہفتہ واررسالہ کارکردگی سافٹ ویئر پرانٹری کرنےکےمتعلق نکات بتائے جبکہ آن لائن تقرری اورماتحت کی کارکردگی کافالو اَپ کرنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے اور نئی ڈویژن میں دینی کاموں کا آغاز کرنے ، تقرری مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی  ایسٹ زون شاہ مرید کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں 18 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں پر کلام کیا اور کارکردگی وقت پر دینے، علاقائی دورہ کو مضبوط بنانےکےحوالےسےذہن دیانیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کی طرف سے دینی کاموں سے متعلق کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔جبکہ سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئے حوصلہ افزائی بھی کی ۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے وقت پر کارکردگی دینے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


      دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار کراچی میں شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت اجتماع کاانعقادہوا جس میں اہل خانہ سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’ شکر‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا نیز صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے بھی شرکت کی اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ  دنوں صحرائے مدینہ کابینہ تھانہ بولا خان میں محفل نعت اجتماع کاانعقادہوا جس میں تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’گھریلو جھگڑوں کا علاج‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اورہفتہ وار رسالہ پڑھنے اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیزرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ رنگپور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

لاڑ کا نہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرریاں مکمل کیں اورنئے مقرر ہونے والی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے اور ایک اسلامی بہن نے نئےمقام پر اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور ڈویژن میں مدنی مشوره  ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہر ماہ مقررہ تاریخ پر کارکردگی شیڈول جمع کروانے، ماتحتوں سے وصول کرنے کفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز نئے علاقوں کی مقرر ہونے والی علاقائی نگران اسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی ۔