دعوت اسلامی کے نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گلگت بلتستان میں زون کی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کی تمام مدرسات کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں نئے مدرسےکا آغاز کرنے سے متعلق ٹیسٹ لینے کا طریقہ کار، مزید داخلے بڑھانے، مدنی حلیہ اور ہفتہ وار رسالہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور اہداف دیئے گئے۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔