دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ پنیالہ ڈویژن میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیو کارکردگی فام سمجھائے اورمدنی مرکز کی طرف سے نئے آئے ہوئے نکات سمجھائے نیز دینی کام کرنےکاذہن دیتےہوئےدینی کاموں میں عملی طورپر حصہ لینےکاذہن دیا ۔ہر ہفتہ پابندی کےساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون زنجانی کابینہ میراں حسین میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ ڈویژن اور مدرسات نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ماہانہ جدول اور رسالہ کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی کےحوالےسےنکات دیئےنیز  انٹری کرنےکاطریقہ بھی سیکھایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلزار ہجری کابینہ کراچی میں اسلامی بہن کی شادی کے موقع پر محفل نعت اجتماع کا انعقاد ہواجس میں اہل خانہ سمیت مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی ۔

کراچی ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے خاتونِ جنت رضی اللہ عنہااور مولا علی رضی اللہ عنہکے مبارک نکاح کا واقعہ بیان کیا۔ساتھ ہی آج کل شادیوں میں ہونے والی فضول رسومات کی نشاندہی کرتے ہوئے اس سے بچ کر اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام کرنے اور اس کا شکر بجا لانے کا ذہن دیا ۔ آخر میں امیراہل سنتدامت برکاتہم العالیہ کا تحریر کردہ سہرا بھی پڑھا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 2 لیاری کابینہ ڈویژن نیا آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 2 مدارس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے قراٰن پاک پڑھنے پڑھانے کے فضائل بتاتے ہوئے دو مدرسوں کے درجوں کا جائزہ لیا اور مدرسات کو مدارس کےنظام میں بہتری لانےکےحوالےسےمدنی پھول دئیے نیز دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2  بلدیہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مختلف امور پر تربیت کی۔ اس کے علاوہ ماہانہ کارکردگی جدول ، جائزہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےکاذہن دیا نیز پہلے سے منسلک وہ اسلامی بہنیں جو اب دینی کاموں میں حصہ نہیں لے رہی انہیں دوبارہ فعال کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےاہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون نگران و مشاورت اور کابینہ نگران سمیت کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ جات کی مدنی خبریں دینے کےحوالےسے نکات بتائےاور ویب سائٹ پر شائع ہونے والی مدنی خبریں وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلےمیں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر کابینہ ذمہ دراسلامی بہنوں سے بھی دینی کاموں کےحوالے سےباہم تبادلہ خیال کیا اور تقرری مکمل کرنے پر ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی  کےزیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں عالمی سطح جامعۃ المدینہ گرلز ذمہ دار ، شعبہ دارالسنہ ذمہ دار عالمی و بین الاقوامی الامورکی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئےانہیں شعبہ جات کےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائےاور شعبہ جات میں تقریاں مکمل کرنے سےمتعلق مدنی پھول دیئےنیز ریجن و زون سطح کی اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول شعبہ جات میں رکھنےکےحوالےسےبھی کلام ہوا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقے کھارادر ڈویژن ٹاور میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا‘‘کے موضوع پر اصلاحی بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے اور رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیا جبکہ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔اجتماع کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی بڑھانے وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی ڈویژن اوباڑو میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں زون ،  کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کشمور زون نگران اسلامی بہن نے’’ ترقی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کے حوالےسے نکات بتائےنیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئےمزید بہتر کارکردگی کرنےسے متعلق مدنی پھول بتائےاوراچھی کارکردگی پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئےتحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 کی سُرجانی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران اور زون مشاورتوں کی 45 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت اوراحساس ذمہ داری‘‘ کےموضوع پر بیان کیا نیز وقت پر کارکردگی دینے اورمدنی مشورے میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔


قصور کابینہ کی ڈویژن حسنین آبادلاہور میں نئےمقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز 

Tue, 29 Jun , 2021
2 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں قصور کابینہ کی ڈویژن حسنین آباد لاہورمیں نئےمقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک کاآغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔اس کےبعد قصور زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا ۔ اجتماعِ پاک کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور اختتامی دعا پر ہوا ۔ آخری میں زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں معاونت کرنے کےحوالے سے ذیلی نگران اور مشاورت کی اسلامی بہنوں کا تقرر کیا نیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا طریقہ بتایا اور دینی کاموں کو مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن داتا صاحب کابینہ کی ڈویژنز اقبال ٹاؤن ، گلشن راوی اور سبزازار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اوردینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سےنکات بتائے نیز کارکردگی جدول مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔