دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن  بن قاسم زون قائد آباد کابینہ اور مجید کالونی میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں زون تا ذیلی نگران اور مشاورت سمیت کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے نگران اسلامی بہنوں میں ’’ماہ صفر المظفر و ماہ ربیع الاول‘‘ میں ہونےوالے اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائےاور ساتھ ہی اس حوالے سے اسلامی بہنوں کواہداف بھی دیئے۔ جدول کےمطابق دینی کام کرنےکا ذہن دیااور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔