دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  جنوبی لاہور زون بحریہ ٹاؤن کابینہ کی آرائیاں ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  گوجرانوالہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری ‘‘کے موضوع پربیان کیااور4 رکنی مشاورت مکمل کرنے کے حوالےسےاہداف دیئےنیز رسالہ کارکردگی اورجدول فارم کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنو ں کوئٹہ زون میں مختلف مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’ نیکی کی دعوت دینے ‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کرتے ہوئے فکرِآخرت کرنے کاذہن دیا اور رسالہ نیک اعما ل کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلا می بہنوں کو دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے انفرادی کوشش کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2  نیو کراچی کابینہ کراچی کے 8 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 343 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو’’ اسلاف کے قربانی کا جذبہ‘‘ کے موضوع پر ترغیبی بیانات کرتے ہوئے وقت کی قربانی دیکر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز نیو کراچی کی ایک ڈویژن میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ شب و روز کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مدنی خبریں پڑھنے کا طریقہ سمجھایا۔آخر میں دینی کاموں کی مدنی خبریں پیش کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں  زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواصلاحات کےتبدیلی کے نکات تفصیلاً سمجھائے اوردینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے ذہن سازی کی نیزشعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے 8 دن پر مشتمل تربیتی سیشن کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کوکورس کامیاب بنانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ کے 4 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاانعقاد ہواجن میں کم و بیش 190 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان دینی حلقوں میں مختلف موضوعات پر فرض علوم اور نیکیوں پر اُبھارنے کے لئے ترغیبی بیانات ہوئے۔ کابینہ نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں کی طرف سے آئندہ ماہ کے لئے مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئے گئے نیز سالانہ ڈونیشن جمع کروانے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت کراچی ساؤتھ زون2  اورنگی ٹاؤن کابینہ کے 6 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 442 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان دینی حلقوں میں مختلف موضوعات پر فرض علوم اور نیکیوں پر ابھارنے کے لئے ترغیبی بیانات ہوئے۔ اس کے علاوہ دینی حلقے میں شریک تمام اسلامی بہنوں کی ڈونیشن کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور کابینہ مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو اچھی کارکردگیوں پر تحائف بھی دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن بھٹائی آباداور جوہر چورنگی میں ماہانہ دینی حلقوں کا سلسلہ ہواجن میں زون مشاورت، کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران تا ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےدینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کی اَپ ڈیٹ اصطلاحات کےحوالےسے معلومات فراہم کیں نیز تلفظ کی درستی، شجرہ شریف کی بہاریں اور کفن دفن تربیتی اجتماعات میں شرکت کی اہمیت بتاتےہوئےخواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول بیان کئے نیز کورس بنام ’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ میں داخلے لینے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  فیضانِ مرشدکے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ فیضان مرشد کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ سےمنسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ بنانے کا ہدف دیا نیز ہدف بنا کر دینی کاموں کو بڑھانےکےحوالے سےنکات بیان کئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں علاقائی نگران و مشاورت اور ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں مزید ترقی کےحوالے سے مدنی پھول بیان کرتےہوئے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے سے متعلق تربيت کی اور کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے کلام کیا نیز کارکردگی کا نیا جدول سمجھایا ۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے اہم نکات سمجھائے اور ڈونیشن جمع کرنےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے آخر میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔ دینی حلقے اور دینی کاموں کے بارے میں تربیت بھی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کھارادر کابینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کیسے پیدا ہو؟‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور علاقائی دور کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتیں پیش کیں نیز اجتماع کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےساتھ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا اور اُن سے دینی کاموں میں بہتری لانے سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئےانہیں دینی کاموں کےاہداف دیئے۔


بِن قاسم زون کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ فیضانِ امِّ حبیبہ میں دینی حلقے کاانعقاد

Wed, 23 Jun , 2021
2 years ago

 دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں بِن قاسم زون کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ فیضانِ امِّ حبیبہ میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی ڈویژن ذمہ دار اور مختلف شعبہ جات کی علاقہ تا ذیلی سطح کی11 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں انفرادی کوشش کے ذریعے آئی ہوئی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا اور ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقدکرنےاور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز آئندہ ہفتے کا جدول بھی طے کیا گیا۔