٭دعوت اسلامی کے شارٹ کورس کےتحت لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 میں ہونےوالے کورس بنام’’آئے دینی کام سیکھیں‘‘ میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کورس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

٭دعوت اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ کھارادر میں کابینہ سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔کارکردگی میں بہتری لانے کے مدنی پھول پیش کرتے ہوئے ہر ذیلی حلقے میں بلڈنگ ذمہ دار بنانے اور اس کے کام کے بارے میں تربیت ہوئی۔ نرمی اور حکمت عملی کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

٭دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن گارڈن میں قائم ایک نجی اسکول میں فرض علوم سکھانے کے حوالے سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹیچرز اور طالبات کو غسل و نماز کے حوالے سے شرعی مسائل سکھائے گئے۔ طالبات نے دلچسپی اور مزید سیکھنے کا اظہار کیا۔ آخر میں پرنسپل نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوبارہ آنے کی دعوت پیش کی۔

٭دعوت اسلامی کے تحت گلشن اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن نگران مع مشاورتوں نے شرکت کی ۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات پر کلام کیا اور’’ کامیاب مبلغہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور بتایا کہ ماہِ ستمبر میں تقسیم کاری ہوتی ہے لہٰذا ڈویژن ذمہ دار پہلے سے ہی تقسیم کاری کے فوائد اور تقرری کے حوالے سے فارم تیار کر لیں۔

٭دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ میں مدنی مشورےکا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے حوالے سے نکات سمجھائے اور علاقہ گارڈن میں علاقائی سطح پر تقرریاں مکمل کیں۔

٭دعوت اسلامی کے تحت بھینس کالونی ڈویژن میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں کابینہ سطح پر ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران، ڈویژن مشاورتیں، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں سمیت 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی نے اسلامی بہنوں کے درمیان ’’ایک مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ اس کےعلاوہ جن علاقوں میں سنتوں بھرا اجتماع اور دینی کام نہیں ہورہے وہاں سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے اور دینی کام کرنے کا 3 ماہ کا ہدف دیا ۔

٭ گلشن کابینہ کے ڈویژن بہادر آباد میں دو ڈویژن ڈالمیاں اوربہادر آباد کا دینی کام کورس کاانعقادہواجس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔زون مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن غسل میت دینےاور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا ۔

٭دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 زون سطح ذمہ دار اور لانڈھی کابینہ میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مختلف شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت دی جس میں لیڈی ڈاکٹرز کو ’’یوم تحفظ ختمِ نبوت‘‘کے سلسلے میں ہونے والے سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔