دعوتِ اسلامی کے  تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہِ ربیع النور کی آمد پر تیاریاں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اَپ ڈیٹ نکات بتائے اورمکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کرنے، گھر گھر چراغاں کرنے و کروانے، پرچم لگانے و لگوانے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے نیز زیادہ سے زیادہ محافلِ میلاد منعقد کر کے عوام و شخصیات اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا ۔