دعوت ِاسلامی کےتحت کراچی ساؤتھ زون 2  رنچھوڑلائن کابینہ کی ڈویژن سولجربازار علاقہ کنزالایمان کے ذیلی حلقے فیضان عطار میں اجتماع ذکر ونعت منعقد ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فکر آخرت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔اسلامی بہنوں کو وقت کی اہمیت بتاتےہوئےرسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےکاذہن دیااور گناہوں سے بچتے ہوئے اپنا قیمتی وقت دینی کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔