
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میانوالی زون کی اطراف حافظ والا کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ، ڈویژن، علاقہ اور ذیلی سطح
تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول سمجھاتےہوئےانہیں کارکردگی فارم بھی دیئے اورانہیں وقت پر کارکردگی جمع کروانے
کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ زون نگران اسلامی
بہن نے بھی اس مدنی مشورے میں شرکت کی اور
ذمہ داراسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول دیئےنیزاسلامی بہنوں کو دینی کام کو
مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

ماہ
اگست 2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت اور دینی حلقہ کے تحت ساہیوال زون
میں ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد: 3
دینی
حلقوں میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30
اس
شعبے کے تحت ہونےوالی محافلِ نعت کی تعداد:11
انفرادی
کوشش کےذریعے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30
اس
ماہ بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:6
محافلِ
نعت کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونےوالی شخصیات کی تعداد: 7
محافلِ
نعت کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد:44

دعوت
اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام کابینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مبلغات کی تربیت کے موضوع پر بیان کیا گیا۔
دینی
حلقے میں محفل نعت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور کارکردگی فارم
فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے کاکردگی فارم کے جمع
کروانے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام فیروز پور کابینہ کی ڈویژن نشر کالونی میں دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں دینی حلقے کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے محفل نعت کے حوالے سے مبلغات کی تربیت کی۔
مبلغات
کو محفل نعت سے قبل اہل خانہ سے مدنی پھول طے کرنے کا ذہن دیا گیا، مبلغہ کارکردگی
فارم تقسیم کئے گئے، شیڈول کے مطابق محفل
نعت کرنے اور محفل نعت میں کئے جانے والے 45 منٹ کے بیان میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ
لینے اور رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا ظہار کیا۔

دعوت
اسلامی کے تحت میانوالی زون کی قائد آباد کابینہ میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور
احساس ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورے میں ربیع الاول کے مدنی پھولوں پر
کلام ہوا اور ہفتہ سنتوں بھرے اجتماعات کا
فالو اپ کرتے ہوئےسنتوں بھرے اجتماع پابندیِ وقت کے ساتھ منعقدکرنے کا ذہن دیا گیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام جھنگ زون، چنیوٹ کابینہ کی
ساڑ موڑ ڈویژن میں نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کثیر تعداد
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”موت کی یاد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں
کو ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں اپنی موت کو یاد کرنے اور
آخرت کی فکر کرنے کا ذہن دیا۔
پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی بائیل گنج ڈویژن میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی بائیل گنج کی ڈویژن نگران
اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا گیا اور ہفتہ وار
رسالہ کارکردگی مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی وقت
پر دینے کی نیتیں پیش کیں۔
گلگت کے ذیلی حلقے سلطان آباد میں جملہ ذمہ دارا سلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کابینہ گلگت ڈویژن
گلگت کے ذیلی حلقے سلطان آباد میں جملہ ذمہ دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا گیا اور دعوت اسلامی کا
دینی کام بڑھانے ، نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے اور ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا آغاز
کرنے ساتھ ساتھ دیگر دینی کاموں کی ترغیب دلائی گئی۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے اسلامی بہنوں
کو تحائف بھی دیئے گئے۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
بیان

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کابینہ استور کے ڈویژن گوری کوٹ کے ذیلی حلقے دریال 2 میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”وہم کا علاج نہیں“ کے موضوع پر بیان کیا۔
آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی اور اچھی اچھی نیتیں کروائی۔
گلگت بلتستان میں زون کی مدرسۃ المدینہ گرلز کی تمام
مدرسات کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گلگت
بلتستان میں زون کی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کی تمام مدرسات کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں نئے مدرسےکا آغاز کرنے سے متعلق ٹیسٹ لینے کا طریقہ کار، مزید داخلے
بڑھانے، مدنی حلیہ اور ہفتہ وار رسالہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور اہداف دیئے
گئے۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔
ڈویژن رٹو کے ذیلی حلقے چھو گام پائیں اور چھو گام پالا کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کابینہ استور کے ڈویژن رٹو کے
ذیلی حلقے چھو گام پائیں اور چھو گام پالا میں ذمہ دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
لیا۔
مدنی
مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے، نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے اور دینی کاموں سے متعلق اہداف دیئے گئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں اور
حوصلہ افزائی کے لئےاسلامی بہنوں کو تحائف دیئے گئے۔
ڈویژن رٹو کے ذیلی حلقے مدنی محلہ میں اسلامی بہنوں کے
لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے کابینہ استور ڈویژن رٹو کے ذیلی حلقے مدنی
محلہ میں سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”نیکیاں چھپائیے“ کے موضوع پر بیان کیا
اور مجبور، پریشان حال کی مدد کرنے کا ذہن دیا نیز انفرادی کوشش کرکے مدرسۃ
المدینہ اسلامی بہنیں میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔