دعوت اسلامی کے زیر اہتمام قائد آباد کابینہ کی ڈویژن قائد آباد میں قائم اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’مبلغہ کو کیسا ہونا چاہئے؟‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ لگانے اوراس کےتحت ہونےوالے ٹیسٹ دینے کاذہن دیا۔