دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 5 اکتوبر2021 ء کراچی ریجن اور فیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ
ہواجن میں ریجن مشاورت ، زون نگران اور ادارتی شعبہ
جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہنوں نے ’’سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ٹیلی
تھون2021 ء کی تیاری کرنےکاذہن دیا اور اس
حوالےسے اہداف دیئے۔ ساتھ ہی ربیع الاول میں ہونےوالےمحافلِ نعت کےحوالےسےاسلامی
بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔
بلڈنگ و گلی ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی بیان
کرتے ہوئے اس میں مزید بہتر لانے پرتبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں مدنی
مشورے میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس کی
اہمیت بتائی اور اپنا نعم البدل تیار رکھنے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی امیراہل سنت کا
اصلاح کا انداز بتاتے ہوئے اچھے انداز میں ماتحت کی اصلاح کرنے کی بھی ترغیب دلائی
۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2021ء کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن الفتح میں مدنی مشوہ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 15 ڈویژن نگران اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے’’ایک ذمہ دار کے لئے عاجزی کیوں ضروری ہے؟‘‘کے موضوع
پر بیان کیا۔ مزیداسلامی بہنوں کودینی کام
کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئےجانےوالےسولات کےجوابات دیئے ۔
٭دوسری
جانب شعبہ تقسیم رسائل کے تحت 4 اکتوبر2021ء بروز پیر کراچی ساؤتھ زون 2 سُرجانی
کابینہ ڈویژن گرین لائن میں مدنی
مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کام کےحوالےسے بریفنگ دی ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 4 اکتوبر 2021ء کوفیصل آباد ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت، زون اور کابینہ مشاورت
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سافٹ ویئر کی دفتر ذمہ داراسلامی بہن نے
انفرادی و مجموعی کارکردگی، نیزہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ کارکردگی انٹر
کرنے کا طریقہ سیکھایاجبکہ ریجن ذمہ
داراسلامی بہن نے دفتر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات
دیئے اور ان کو دینی کام کےاپڈیٹ نکات بھی بتائے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 4 اکتوبر 2021ء جھنگ زون کی لالیہ کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی حلقے تک کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات
‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارمز بروقت جمع
کروانے کی ترغیب دلائی۔ کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کو ڈویژن تا ذیلی حلقے تک
تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔مزید اسلامی بہنوں کو ربیع الاوّل شریف کی نسبت سے فی
اسلامی بہن کو 12گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اہداف پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 2اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہرراولپنڈی میں شجاع
آباد زون کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ملتان ریجن تاکابینہ سطح
تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون و کابینہ
کے آٹھ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور نئی
ڈویژن میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کوتقرری کس طرح مکمل کی جائے اس
حوالےسےنکات بتائے ؟اورتقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے ۔
٭علاوہ
ازیں 2اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ جامعۃ المدینہ گرلز رینج روڈ راولپنڈی میں یوم ِ رضا کے سلسلے میں ایصال
ثواب اجتماع کاانعقادکیاگیا جس میں پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ’’ سیرتِ اعلیٰ حضرت ‘‘کے موضوع پر بیان
کیا۔ بعدازا ں اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئےانہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن
دیا ۔
بلدیہ
ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ شعبہ محفلِ نعت کی ستمبر کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کی ستمبر 2021 کی
ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائے:
اس
ماہ منعقد کی گئی محافلِ نعت کی تعداد: 8
نئی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:18
محافلِ
نعت کے ذریعے مدرسۃ المدینہ گرلزمیں داخلہ
لینےوالی بچیوں کی تعداد:10
محافلِ
نعت کے ذریعے تقسیم کئےگئے رسائل کی تعدا د: 800
محافلِ
نعت کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعدا د :
2
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں کی تعدا د: 2
ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنو ں
کی کم و بیش کی تعدا د: 80
کراچی
ساؤتھ زون 2 نیول کالونی کی 8دینی کام کی
ستمبر2021 ء کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی
میں ستمبر 2021 ء میں ہونےوالے دینی
کام کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
کُل
ذیلی حلقوں کی تعداد:18
کُل
معلمات کی تعداد:68
کُل
مبلغات کی تعداد: 53
کُل
مدرسات کی تعداد: 17
گھر
درس دینے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:14
مدنی
مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:140
سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:765
دعوتِ
اسلامی کے تحت 1 اکتوبر 2021 ء کو کوئٹہ زون نگران اسلامی بہن نے کوئٹہ کابینہ اور
کوئٹہ جناح کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں
کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں
کابینہ تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع کورس سے متعلق مدنی
پھول بیان کئےاور ہر ڈویژن میں کورس
کروانے کا ہدف دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ
شب و روز کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں
بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقاد
اسلامی
بہنوں کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ساہیوال اور میانوالی
زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2021ء کوساہیوال
کابینہ ڈویژن چیچہ وطنی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی رکن ریجن و کابینہ نگران، ڈونیشن بکس رکن زون ذمہ دار، شا رٹ کو رسز ذمہ دار اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی
کام کرنےکےحوالےسے تر بیتی مدنی پھول
بتائےاور کابینہ سطح پر تقرریاں بھی مکمل
کیں ۔ مزید انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکاذہن دیا ۔
لالیاں
کابینہ کی ڈویژن لالیاں شہر میں دو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2021ء جھنگ زون، لالیاں کابینہ کی ڈویژن لالیاں شہر
میں دو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد ہواجن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے
سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے، تقسیم رسائل کرنے اور مزید دینی کام میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
٭دعوتِ
اسلامی کے تحت 29 ستمبر 2021ءبروز بدھ پیر کالونی میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ عالمی
مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں
اسلامی بہنوں کو ملاقات و انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کام کی ذمہ داری لینے کی نیتیں کروائیں۔
٭دوسری
طرف پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورے کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر گھر گھر جاکر مقامی اسلامی
بہنوں کوانفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔
٭علاوہ
ازیں 30ستمبر 2021ء کو فیضانِ ایجوکیشن
سینٹر میں عر س اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں ایصال ثواب
اجتماع کاانعقادہوا۔ اس موقع پر
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شخصیات خواتین کے درمیان ’’سیَّدِی اعلیٰ حضرت کی کرامات‘‘ کےموضوع پر بیان کرتےہوئے انہیں ’’فیضانِ ایجوکیشن‘‘کا تعارف پیش کیا اور رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائز ہ
کرنےکاذہن دیا ۔
Dawateislami