
دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن عزیزآباد میں
دعائے شفا اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 30 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجتماع میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا ۔بیان میں دکھ اور
تکلیف پر صبر کرنے کے فضائل بتائے اور نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کراچی
ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ کی 5 ڈویژنز میں دینی کام کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری
کابینہ کے 5 ڈویژنز میں دینی کام کورس کا
انعقاد ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن حنفیہ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے
شرکت کی اوراسلامی بہنوں کودینی کاموں کی فائل اور ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے جبکہ
دیگر ڈویژنز میں کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور دینی
کام کرنےکےطریقےبتائے۔
ڈویژن
قائد آباد میں قائم اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام قائد آباد کابینہ کی ڈویژن قائد آباد میں قائم اسلامی بہنوں
کے مدرسۃ المدینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔

دعوت
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میرپور کشمیر اور چکوال زونز میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں زون تا علاقائی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن
نےاسلامی بہنوں کو ذیلی سطح تک تقرریاں
مکمل کرنے کے حوالےسے اہداف دیئے اور علاقائی دورہ
کرنےسے متعلق نکات بتائے نیز ماہانہ کارکردگی فارم بھی سمجھائے ۔اس کےساتھ ہی مدنی
پھول کی فائلز تیار کرنےاور کارکردگی شیڈول مقررہ تاریخ پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔مزید ذمہ داراسلامی
بہنوں کو فی ذیلی حلقے میں ایک اسلامی بہن کو بڑھانے کا ہدف دیا اورمحارم
کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے ، محافلِ
نعت شیڈول کے مطابق کروانے ، ماہانہ ڈویژن
دینی حلقے کو مضبوط کرنے پر نکات دیئے ۔ مبلغہ کارکردگی فارم سمجھایا نیزفی ڈویژن
ایک دینی حلقہ منعقد کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ شعبے کی
مدنی خبریں دینے کے طریقے پر کلام کیا۔مدنی
مشورےکے آخر میں اسلامی بہنوں کوتحائف بھی دیئے ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 1
لانڈھی کابینہ کی 6 ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 427 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کابینہ
، ڈویژن، اور علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے الگ الگ ڈویژنز جاکر’’شرعی پردہ کیجئے‘‘کے موضوع پر بیانات کئے اور رسائل تقسیم کرنے کی ترغیبات دلائیں نیز معلمات ومبلغات کی تربیت پر بیانات کئے۔ اس کےعلاوہ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے اور کیا
کیا چیزیں اپنانی چاہئیں؟“ کے بارے میں
نکات بتائے نیز محفلِ نعت منعقد کرنےپر مدنی پھول بیان کئے ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر
گوادر میں مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیا جس
میں ریجن تا کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا
اوردینی کاموں کے لئے وقت مینجمنٹ کرنےپر نکات بتائے نیز تقرری کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔اس
کےعلاوہ کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے، ماہانہ مدنی مشورہ لینے اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیز سفر ی شیڈول بنانے کی ترغیب دلائی ۔
کالاباغ
کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت میانوالی زون کی کالاباغ کابینہ میں زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں
کابینہ نگران، اراکین کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے’’ مبلغہ ہر جگہ
مبلغہ ہوتی ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔
کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا فالو اپ کیا، تقرری مکمل کرنےکےاہداف دیئےاورہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں بہتری لانےکی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
پاکپتن
زون میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ
اسلامی
کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کی پاکپتن زون میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے
اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :
4ہزار980
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :318
روزانہ
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 464
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کی تعداد : 44
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 476
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 75
ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار37
ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 156
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 2ہزار872
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :245
رنچھوڑ
لائن کابینہ کی ڈویژن لائنز ایریا میں’’ آئیں دینی کام سیکھیں ‘‘کورس کاانعقاد

دعوت
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن لائنز ایریا میں’’ آئیں دینی کام سیکھیں ‘‘کورس
کاانعقادہواجس میں ذیلی تا علاقائی سطح کی
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کام
کرنےکےبارےمیں بتاتےہوئے انہیں کارکردگی شیڈول سمجھایااور رنچھوڑلائن کی کارکردگی کو
excel
sheet پر فل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا۔
نیوکراچی کابینہ میں آٹھ مختلف مقامات پر ماہانہ ڈویژن دینی
حلقوں کاسلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 نیوکراچی
کابینہ میں آٹھ مختلف مقامات پر
ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاسلسلہ کیا گیاجن میں کم و بیش550 ذمہ دار وعوام اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
دینی حلقوں میں تقسیم رسائل کے حوالے سے ترغیبی بیانات کئےگئے اورماہ ربیع النور شریف کی
آمد پر محافلِ نعت منعقد کرنےاوراس سے متعلق نکات بتائےگئے نیز اسلامی بہنوں کو علمِ دین پھیلانے کے لئے زیادہ
سے زیادہ کُتب و رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا گیا ۔
کراچی میں آرام باغ ریلوے کالونی اور ڈالمیا ،کوئٹہ
میں جناح
اور خضدار کابینہ میں دینی حلقوں کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت آرام باغ ریلوے کالونی، ڈالمیا ،کوئٹہ
کی جناح اور خضدار کابینہ میں ماہانہ ڈویژن
دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 203 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اور مبلغات دعوت اسلامی
نے ’’تقسیم رسائل‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور ہر ذمہ دار کو
12رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا جس پرذمہ دارا سلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے’’شرعی پردہ کیجئے ‘‘
کے موضوع پر بیانات کئےاوراسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ اسی طرح
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’ مبلغۂ کو
کیسا ہونا چاہیئے ‘‘کے موضوع پر مبلغات کی تربیت کی ۔

دعوت
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد میں ماہانہ
دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ مکتبۃ المدینہ کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقسیم رسائل کرنے،گھروں
میں اسلامی کتابوں کی لائبریری بنانے کاذہن
دیااور ایصال ثواب کرنے کاطریقہ بتایا جبکہ کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے محافل نعت منعقد
کرنے کاذہن دیانیزاسلامی بہنوں کوشرعی پردہ کرنےکی ترغیب بھی دی۔