8 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2021 ءبروز جمعرات بِن قاسم زون
میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 14 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی
کے شعبہ شب و روز کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کام
کےحوالےسےتربیتی مدنی پھول بتائے اور دعوت اسلامی کی دینی خبریں بنانے کا طریقہ بھی
بتایانیز جس دِن دینی کام ہوا اُسی دِن مدنی خبر بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئےمدنی نیوز بنانے سے متعلق اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور اسلامی بہنوں کو تحریری کام کرنے کا ذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے بروقت نیوز بڑھانے اور تحریری کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں
پیش کیں۔