دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ کی  ڈویژن سولجر بازار میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ ، زون مشاورت شعبہ محبتیں بڑھاؤ اور شعبہ ڈونیشن بکس کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت تقریباً40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرعی پردہ کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اورزون مشاورت شعبہ ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ تقسیم رسائل ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے مرحومین کے ایصال ثواب اور علم دین کی اشاعت کے لئے تقسیم رسائل کا ذہن دیا ۔آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2  اورنگی ٹاؤن کابینہ کے 5 مختلف مقامات پر ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 571 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے 3 مختلف موضوعات پرترغیبی بیانات کئے اورشرعی پردہ کرنےکے حوالےسے ذہن سازی کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو نامحرم رشتے داروں سے پردہ کرنے کا ذہن دیا ۔ اسی طرح دوسرےبیان میں معلمات و مبلغات کو محافلِ نعت کے مدنی پھول بتائے گئے اور دینی کاموں میں مزید بہتری کا ذہن دیا گیا ۔

تیسرا بیان تقسیم رسائل کے موضوع پر کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کو علمِ دین پھیلانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کتب و رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت  کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے دینی حلقے کا شیڈول بیان کیا ۔دعوت اسلامی کے دو شعبہ جات ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع اور دینی حلقہ کاجدول اسلامی بہنوں کو پریکٹکلی انداز میں سکھایا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی  ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن بنگلہ بازار علاقہ نشان حیدر میں محفلِ نعت کاانعقادہوا جس میں کم و بیش50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کا بینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اسلام کی بے مثال خواتین‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنےکا ذہن دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے شرکت کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں اسلامی بہنوں کو مختلف رسائل پیش کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن سعید آباد اور نیول کالونی  میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاسلسلہ کیا گیا جن میں کم و بیش 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقوں میں شعبہ علاقائی دورہ و اصلاح اعمال للبنات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دینی حلقوں میں’’ مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیانات کا سلسلہ ہوا اور مُبلغہ کی اہمیت بتاتے ہوئے مبلغہ کے مقام و رُتبے کے متعلق بتایاگیا نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا اوراس حوالےسےاپڈیٹ نکات بتائے گئے۔شرعی پردہ کرنےکی اہمیت ،اس کے فوائد اور بے پردگی کے نقصانات اور بے حیائی کی مذمت پر بھی بیانات ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں دینی کام کورس  کاانعقادہوا جس میں شعبہ شب و روز کی زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالےدینی کاموں کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو معلومات دیں ۔ شعبہ شب و روز کا تعارف پیش کرتے ہوئےانہیں بروقت دینی کاموں کی مدنی خبریں دینے کا ذہن دیانیز مدنی خبر بنانے کا مکمل طریقہ بھی سکھایا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن  بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ کی ڈویژن دابھیجی کے علاقہ بلال نگر میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں میں ’’دینی کاموں کی تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر بیان کیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کام مزیدبہتر انداز میں کرنے پر نکات بتائےاور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان زون کی  پہاڑپور کابینہ ڈویژن چشمہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں چشمہ ڈویژن کی نگران اسلامی بہن نے ”مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتاہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور علاقہ نگران اسلامی بہن کو نیو ماہانہ کارکردگی فارم اور ربیع الاول کے نکات سمجھائے۔

مدنی مشورے میں ماہ ربیع الاول میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے علاقہ نگران اسلامی بہن کو اہداف دیئے گئے اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔ علاقہ نگران اسلامی بہن نے ہر ہفتہ کورس کروانےکا ذہن دیا اور نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے نیز علاقہ مشاورت اور ذیلی سطح پر تقرریاں بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لکی مروت کابینہ کی ڈویژن پنیالہ میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ اسلامی بہن نے پردے کے بیان کے حوالے سے معلمات اور مبلغات کی تربیت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ محفل نعت اور دینی حلقہ کی ذمہ دار کو دینی حلقہ اور محفل نعت کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن بن قاسم زون میمن گوٹھ کابینہ کی ڈویژن جام گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہواجس میں علاقائی  ذمہ دار، دینی حلقہ ذمہ دار اور ڈونیشن بکس کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ’’تقسیم رسائل‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے دوسری اسلامی بہنوں کو دینی حلقے میں شرکت کروانے کا ذہن دیا ۔ساتھ ہی ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل عام کرنے کا ذہن دیا ِجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس دینی حلقے میں تیمم کے فرائض اور مسائل بھی سکھائے گئے ۔آخرمیں ساری اُمت مسلمہ کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن ساہیوال زون کی میاں چنوں کابینہ میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 44

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :337

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 716

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد: 12

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 202

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 28

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 305

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 46

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 202

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :450


ماہ اگست 2021ء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن کی ساہیوال زون میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہیں:

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :181

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 242

اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ کی تعداد : 27

اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 205

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 41

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 598

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 36

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1300

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 179