دعوتِ اسلامی کے نواب شاہ کے علاقے ایسر پورہ ذیلی حلقہ مدینہ مسجد میں ہفتہ وار  سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’ لالچ سے بچنے ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور اس سلسلہ میں انہیں بہترین مدنی پھول دیئے۔اس کےبعدریجن نگران اسلامی بہن نے ذکر ودعا کروائی اور پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکاذہن دیا۔

٭دعوت اسلامی کے تحت نواب شاہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن نگران، زون و کابینہ نگران مع مشاورتیں ، ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے’’محبت مرشد اور اطاعت مرشد‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاورانہیں رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےکی ترغیب دلائی ۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔مزید اچھی کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئے۔