دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 کلفٹن کابینہ پردیسی پرائڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ’’ اچھی اور بری لالچ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دوران بیان اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن بنایااورانہیں ہفتہ وارسنتوں اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔