دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 محمودآبادکابینہ  کی پانچ ڈویژنز میں ’’ آئیں دینی کام سیکھیں‘‘ کورس کا انعقاد ہوا جن میں 199 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے دوران آٹھ دینی کام کرنےکے حوالے سے تربیت ہوئی، کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شیڈول کے مطابق مختلف ڈویژنز میں جا کر اپنے شعبے کے حوالے سے تربیت کی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے تأثرات دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس کورس کے ذریعے دینی کام بہتر انداز میں کرنے کا طریقہ سیکھنے کا موقع ملا اور ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔