لالیاں
کابینہ کی ڈویژن لالیاں شہر میں دو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2021ء جھنگ زون، لالیاں کابینہ کی ڈویژن لالیاں شہر
میں دو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد ہواجن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے
سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے، تقسیم رسائل کرنے اور مزید دینی کام میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔

٭دعوتِ
اسلامی کے تحت 29 ستمبر 2021ءبروز بدھ پیر کالونی میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ عالمی
مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں
اسلامی بہنوں کو ملاقات و انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کام کی ذمہ داری لینے کی نیتیں کروائیں۔
٭دوسری
طرف پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورے کاسلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکر گھر گھر جاکر مقامی اسلامی
بہنوں کوانفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔
٭علاوہ
ازیں 30ستمبر 2021ء کو فیضانِ ایجوکیشن
سینٹر میں عر س اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں ایصال ثواب
اجتماع کاانعقادہوا۔ اس موقع پر
عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شخصیات خواتین کے درمیان ’’سیَّدِی اعلیٰ حضرت کی کرامات‘‘ کےموضوع پر بیان کرتےہوئے انہیں ’’فیضانِ ایجوکیشن‘‘کا تعارف پیش کیا اور رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائز ہ
کرنےکاذہن دیا ۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کی 8دینی کام کی ستمبر کی
کارکردگی

دعوتِ
اسلامی کے تحت بلدیہ ٹاؤن ڈویژن مہاجر کیمپ میں ہونے والے 8
دینی کاموں کی ماہ ستمبر 2021 ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
ذیلی حلقوں کی تعداد:38
دینی
ماحول سے منسلک ہونےوالی اسلامی بہنوں کی
تعداد:5 ہزار160
مدرسات کی تعداد:180
مبلغات
کی تعداد:128
اکثر
گھر درس دینے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 901
اکثر
مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 823
سنتوں
بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :4ہزار481
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد:8ہزار107
کراچی
ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ ڈویژن شیرشاہ میں مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ ڈویژن شیرشاہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول کی برکتوں پر مختصراً بیان کیا
اور ہر دَم دعوتِ اسلامی سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم فل کرنے کا
طریقہ سکھایا اور کارکردگی میں کس طرح اضافہ کیا جائے اس پر تربیت
کی ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 30ستمبر 2021 ء بروز جمعرات سائٹ ایریا کابینہ ڈویژن لیبر اسکوائر
میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا
ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے تمام نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی فل کرنے کا طریقہ سکھایا
اور بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اصلاحِ اعمال ، علاقائی دورہ
اور ڈونیشن بکس کے شعبوں میں مضبوطی لانے کا ذہن دیتے ہوئے انفرادی کوشش کرتے ہوئے
خوب خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے عمل
درآمد کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2021 ءبروز جمعرات بِن قاسم زون
میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 14 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی
کے شعبہ شب و روز کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کام
کےحوالےسےتربیتی مدنی پھول بتائے اور دعوت اسلامی کی دینی خبریں بنانے کا طریقہ بھی
بتایانیز جس دِن دینی کام ہوا اُسی دِن مدنی خبر بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئےمدنی نیوز بنانے سے متعلق اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور اسلامی بہنوں کو تحریری کام کرنے کا ذہن دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے بروقت نیوز بڑھانے اور تحریری کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں
پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 30 ستمبر 2021ءبروز جمعرات
پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کو سافٹ ویئر کے نظام کے حوالے سے نکات بتائےاور آن لائن کورسز کےنظام
کی اہمیت بیان کرتےہوئے اسلامی بہنوں کی
طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔
٭دوسری
طرف پاکستان کے شہرراولپنڈی میں پاکستان
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا پاکستان دفتر للبنات کے مدنی عملے کے ساتھ سافٹ ویئر
نظام کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں سافٹ ویئر ورکنگ کے دوران آنے والے مسائل پر کلام ہوا ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 ستمبر 2021 ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہو ا جس میں
علاقہ نگران مع مشاورتوں اور ذیلی نگران
اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی
سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیا ا ورانہیں ماہِ ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات و محافلِ نعت
کے نكات سمجھائےنیز دینی حلقے اور دینی
کام کےحوالےسے اہدف بھی دیئے۔ مزید کار کردگی شیڈول پر کلام ہوااورکار کردگی فارم بھی سمجھائے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی کے علاقہ
مواچھ گوٹھ مکی میں ایک نئے ذیلی حلقہ میں
محفل نعت منعقد کی گئی جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نےشرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس محفلِ نعت میں ہفتہ وار رسالے بھی تقسیم
کئے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام بن قاسم زون شاہ ٹاؤن ڈویژن کراچی میں 27 ستمبر 2021 ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کی کم و بیش 12ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یہ مدنی مشورہ زون مشاورت شعبہ ڈونیشن بکس
اور کابینہ نگران اسلامی بہن نے لیاجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے کے حوالے سے تربیت کی۔ مزید تقرریاں مکمل کرنے کے تعلق سےبھی
مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے تحت گزشتہ دنوں میں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر
کیمپ علاقہ ترک کالونی میں ایصال ثواب اجتماع منعقد
ہواجس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 کابینہ سائٹ ایریا میں ’’آئیے
دینی کام سیکھئے‘‘کورس کاانعقاد

دعوت
اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ سائٹ ایریا میں ’’آئیے دینی کام سیکھئے‘‘کورس کاانعقادہوا
جس میں زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرے اجتماع کے نکات بتائےاورتلاوت، نعت
شریف، درس و بیان کا طریقہ بتایا نیز دعا، درود پاک و دعا یاد کروانے کے انداز پر
تربیت کی۔ اس کےعلاوہ انفرادی کوشش کا
طریقہ سکھایا۔ کورس کے بعد زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےہمراہ علاقائی
دورے میں شرکت کی اورمقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔