دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقہ فیضان عائشہ صدیقہ میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں24 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

تلاوت و نعت سے محفل نعت کا آغاز ہوا ، مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کام کےبارے میں معلومات فراہم کرتےہوئےانہیں دینی کام میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔آخر میں غوث پاک اور اعلیٰ حضرت احمد رضا خان رحمھااللہ کو اس محفل کا ثواب ایصال کیا گیا ۔