دعوت اسلامی کے شب و روز کے تحت فیصل آباد کی ریجن شب و روز ذمہ دار  اسلامی بہن نے اپنی زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی خبروں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔مدنی مشورے میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تحریری مقابلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے اور اس شعبے میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا۔

رکن ریجن اسلامی بہن نے سوفٹ ویئر میں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کا اندراج کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔