دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3  ستمبر 2020ء کو یوکے کے شہر گریٹر مانچسٹر(Greater Manchester) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو باکردار اور باعمل ہونے پر مدنی پھول دیئے نیز مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3  ستمبر 2020ء کویوکے کے شہر بریڈفورڈ( Bradford) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی وقت پر دینے، اپنے اخلاق بہتر بنانے اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے نکات سمجھائے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام يوکے کے شہر بریڈفورڈ (Bradford) اور اطراف کے علاقوں میں14،15 اور 16 ستمبر2020ء کو ”تربیت اولاد کورس“ شروع ہو رہا ہے جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

تمام اسلامی بہنوں کے لئے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کے لئے سیکھنے کا سنہری موقعہ ملے گا۔

کورس میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن(Manchester) میں ماہ اگست 2020ء میں لگنے والے مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں درجات کی تعداد:30

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:270

مدرِّسَات کی تعداد:28

گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد:9

گھر میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:11

بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد:6

اسکائپ پر پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27

اسکائپ کی مدرِسَات کی تعداد:6

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد:102

ہفتہ وار فکر مدینہ والی طالبات کی تعداد: 104

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 58

ماہِ اگست 2020ء میں15 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا جبکہ1 نے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کےلئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ( Ireland)میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار99 ، لندن ریجن سے 2ہزار19، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار757، برمنگھم یجن سے 3ہزار 579، آئرلینڈ سے 76 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 308 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔مجموعی طور پر تقریبًا11ہزار838اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جرمنی کے تین علاقوں  میں تین دن ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”امام حسین کی عبادت، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کےتحت پچھلے  ہفتے یورپین یونین ریجن میں ہونےوالے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

47 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

117 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

176 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

250 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

125اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

161 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”سیرتِ بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3ہزار644 اسلامی بہنوں نے رسالہ”سیرتِ بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام یوکے کی ریجن سطح پر  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن اور بریڈفورڈ ریجن کی مدنی انعامات ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مجلس مدنی انعامات کے کام کو مزید بڑھانے کے لئے2021 سے 2026 ، 5 سالہ اہداف دیئے،اسلامی بہنوں کی تقرریوں کوفروری 2021تک عملی جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے، محاسبہ تحریک کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع یوکے کی مادری زبان( native language )انگلش میں کروانے کا ذہن دیا اور مدنی انعامات کے رسائل انگلش میں تقسیم اور وصول کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  یوکے ايسٹ لندن کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں والتهم سٹو، ایسٹ ہام اور ایلفورڈ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن ےن مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزيد بڑھانے، مدنی مذکراہ سننےاورمدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن ديا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر بریڈ فورڈ(Bradford) میں ” اپنی نماز درست کیجیئے کورس“ کا اِختتام ہوا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کورس بہت پسند آیا۔ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کی۔ اس کورس میں مختلف علاقوں کے اسٹوڈنٹس اسلامی بہنیں بھی شریک ہوئیں۔